• KHI: Partly Cloudy 18.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 13°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 18.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 13°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.2°C

وزیرخارجہ اسحٰق ڈار کی سربراہی میں اجلاس، پاکستان مائننگ انویسٹمنٹ فورم کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا

شائع March 26, 2025
—فائل فوٹو: ڈان
—فائل فوٹو: ڈان

وزیرخارجہ اسحٰق ڈار کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان مائننگ انویسٹمنٹ فورم کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان کے مطابق وزیرخارجہ و نائب و زیراعظم اسحٰق ڈار کے زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد میں 8 تا 9 اپریل منعقد ہونے والے پاکستان مائننگ انویسٹمنٹ فورم کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیر پٹرولیم، وزارت داخلہ کے اسپیشل سیکرہٹری، چیئرمین سی ڈی اے سمیت اعلی حکام نے شرکت کی۔

شفقت علی خان کے مطابق اجلاس کے دوران مائننگ فورم کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جبکہ نائب وزیراعظم نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ فورم پاکستان کے مائننگ سیکٹر کے لیے اہم ترین ثابت ہوگا۔

ترجمان کے مطابق اسحٰق ڈار نے فورم کی کامیابی کے لیے وزارت خارجہ کے حکام کو وزارت پٹرولیم سے مکمل تعاون کی ہدایت بھی کی۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025