جیولری فیشن شو
ہندوستان کے شہر احمد آباد میں ان دنوں خوب رونق ہے، جہاں ماڈلز نے روایتی زیورات پہن کر شو کو جگمگادیا، سنہری دھوپ جیسے خوبصورت ملبوسات پر حسین رنگوں کے امتزاج سے تیار جیولری پہنے ماڈلز نے ریمپ پر واک کی تو ہر طرف پھول سے کھل گئے، شو میں یوں تو جواہرات کی چمک دمک ہی کافی تھی لیکن سنہری اور سفید سلک کے حسین ملبوسات میں ایک کے بعد ایک آتی ماڈلز نے فیشن شو میں خوب رنگ جمایا اور مکمل گولڈ سے بنے منفرد ہار پہن کر جب ریمپ پر واک کی تو فیشن شو کی شان ہی نرالی ہوگئی۔ تصاویر: اے ایف پی




















