رواں مالی سال کاٹن کی درآمد میں بڑا اضافہ، 60 فیصد بڑھ گئی
رواں مالی سال میں کاٹن کی درآمد میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جولائی 2024 سے مارچ 2025 کے دوران درآمد 60 فیصد بڑھ گئی۔
ڈان نیوز کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران 3 ارب ڈالرز سے زائد کی کاٹن درآمد کی گئی جبکہ گزشتہ برس کی اسی مدت میں ایک ارب 93 کروڑ ڈالرز کی کاٹن درآمد کی گئی تھی۔
رواں مالی سال 2025 کے دوران ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات 13 ارب 60کروڑ ڈالرز رہیں، گزشتہ برس کے اسی عرصے میں ٹیکسٹائل ایکسپورٹس کا حجم 12 ارب 44 کروڑ ڈالرز رہا تھا۔
رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ٹیکسٹائل کی خالص برآمدات 10 ارب 50 کروڑ ڈالرز رہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ درآمدی کاٹن کے باعث ملکی معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے اور کپاس کے کاشتکاروں کا نقصان ہو رہا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ درآمدی کاٹن کی وجہ سے ملکی ٹیکسٹائل انڈسٹری بند ہو رہی ہے۔












لائیو ٹی وی