• KHI: Partly Cloudy 26.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 17°C
  • ISB: Rain 16.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 17°C
  • ISB: Rain 16.6°C

ٹرمپ انتظامیہ نے ہارورڈ یونیوسٹی سےغیرملکی فنڈنگ اور بیرونی روابط کا ریکارڈ طلب کرلیا

شائع April 18, 2025
فائل فوٹو
فائل فوٹو

ٹرمپ انتظامیہ نے ہارورڈ یونیوسٹی کے خلاف نیا اقدام کرتے ہوئے یونیورسٹی سے بیرونی فنڈنگ اور دس سال پرانے بیرونی روابط سے متعلق ریکارڈ طلب کرلیا ہے ۔

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ تعلیم نے ہارورڈ یونیورسٹی کے صدر ایلن گاربر کو لکھے گئے ایک خط میں کہا ہے کہ یونیورسٹی نے 2014 اور 2019 کے درمیان ’ نامکمل اور غلط ’ ریکارڈ فراہم کیا۔

وزیر تعلیم لنڈا میک موہن نے ایک بیان میں کہا، ’ آج کی ریکارڈز کی درخواست یہ یقینی بنانے کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کا پہلا قدم ہے کہ ہارورڈ غیر ملکی اداروں کے زیر اثر تو نہیں ہے یا ان کے اشاروں پر تو نہیں چل رہی۔ تاہم خط میں ہارورڈ پر ان الزامات کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے جمعہ کے روز کہا کہ وہ ہارورڈ یونیورسٹی کے غیر ملکی فنڈنگ اور غیر ملکی تعلقات سے متعلق دس سال پرانے ریکارڈز حاصل کرنا چاہتی ہے، جو تعلیمی ادارے کے خلاف حکومت کی تازہ ترین کارروائی ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ نے اعلیٰ امریکی یونیورسٹیوں، بشمول ہارورڈ، کے خلاف فلسطین کی حمایت میں کیمپس میں ہونے والے احتجاج ، خواجہ سراؤں کے حقوق اور تنوع، مساوات اور شمولیت کے پروگرام جیسے متعدد دیگر مسائل کی بنیاد پر بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کی ہے جس کی مذمت بھی کی گئ ہے۔

ٹرمپ نے ان مسائل پر ان اداروں سے وفاقی فنڈنگ روکنے کی دھمکی دی ہے، جبکہ مختلف حلقوں کی جانب سے ٹرمپ انتظامیہ کے اقدامات اور دھمکیوں کو آزاد اظہار اور تعلیمی آزادی پر حملہ قرار دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ہارورڈ یونیورسٹی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ قانون پر عمل کرتے ہوئے دہائیوں سے اس طرح کی رپورٹس فراہم کرتی آرہی ہے۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے کہا، جیسا کہ ضروری ہے، ہارورڈ کی رپورٹس میں 250000 ڈالر سالانہ سے زیادہ کے غیر ملکی ذرائع سے تحائف اور معاہدوں کی معلومات شامل ہیں، اس میں ایگزیکٹو ایجوکیشن، دیگر تربیت اور تعلیمی اشاعتیں فراہم کرنے کے معاہدے شامل ہیں۔

خط کے ذریعے 30 دنوں کے اندر خط کے ذریعے طلب کی گئی معلومات میں تقریباً ایک دہائی قبل نکالے گئے غیر ملکی طلبا سے متعلق ریکارڈ، نکالے گئے افراد کی طرف سے کی گئی تحقیق اور ہارورڈ میں غیر ملکی حکومتوں سے وابستہ مہمان محققین، طلباء اور فیکلٹی کی فہرست شامل ہے۔

ٹرمپ کے حالیہ اقدامات

حالیہ ہفتوں اور دنوں میں، ٹرمپ انتظامیہ نے ہارورڈ کو 9 بلین ڈالر کے وفاقی معاہدوں اور گرانٹس کا جائزہ شروع کیا ا ور اس سے طلبا کے ماسک پہننے پر پابندی لگانے اور تنوع، مساوات اور شمولیت کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

بعدازاں ہارورڈ سے ٹیکس سے استثنیٰ چھین لینے کی دھمکی دی اور یونیورسٹی میں کچھ ویزا ہولڈرز کے بارے میں معلومات کا مطالبہ کیا، اور دھمکی دی کہ اگر یہ بات نہ مانی تو غیر ملکی طلبا کو داخلہ دینے سے روک دیا جائے گا۔

پیر کے روز ہارورڈ نے ٹرمپ انتظامیہ کے متعدد مطالبات کو مسترد کر دیا جس کے جواب میں ٹرمپ انتظامیہ نے بعد میں 2.3 بلین ڈالر کی فنڈنگ منجمد کرنے کا اعلان کیا۔

ٹرمپ انتظامیہ کچھ غیر ملکی مظاہرین کو ملک بدر کرنے کی بھی کوشش کر رہی ہے اور ملک بھر میں سینکڑوں ویزے منسوخ کر چکی ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ نے کولمبیا، پرنسٹن، براؤن، پنسلوانیا یونیورسٹی، کارنیل اور نارتھ ویسٹرن جیسی یونیورسٹیوں کے لیے بھی کچھ فنڈنگ منجمد یا منسوخ کر دی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025