• KHI: Sunny 17.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.5°C
  • KHI: Sunny 17.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.5°C

تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ راولپنڈی سے گرفتار

شائع April 18, 2025
— فوٹو: اسکرین شاٹ
— فوٹو: اسکرین شاٹ

تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کو راولپنڈی سے گرفتار کر لیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق عالیہ حمزہ ورکرز کنونشن سے خطاب کے لیے نورانی محلہ پہنچیں تھیں، جنہیں گرفتار کر کے ویمن پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا ہے۔

ادھر، پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا گیا کہ عالیہ حمزہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے، انہیں اور کارکنان کو گرفتار کر کے تھانہ سول لائن راولپنڈی شفٹ کر دیا گیا۔

پوسٹ کے مطابق گرفتاری سے چیف آرگنائزر پنجاب نے کہا تھا کہ ہم یہاں پرامن طور پر جمع ہوئے ہیں اور میں نے 10 منٹ بات کرنی ہے لیکن پولیس نے ’غیر قانونی طور پر‘ گرفتار کرلیا۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025