• KHI: Clear 26.1°C
  • LHR: Clear 18.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.5°C
  • KHI: Clear 26.1°C
  • LHR: Clear 18.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.5°C

کئی روز سے جاری کمی کا رجحان ختم، سونا یکدم ہزاروں روپے مہنگا ہوگیا

شائع May 5, 2025
— فائل فوٹو: رائٹرز
— فائل فوٹو: رائٹرز

کئی روز سے جاری کمی کے بعد سونے کی قیمتوں میں یکدم ہزاروں روپے کا اضافہ ہوگیا۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ 24 قیراط کے حامل فی تولہ خاص سونے کے دام 7 ہزار 800 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 50 ہزار روپے ہوگئے۔

اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونا 6 ہزار 687 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 68 روپے کا ہوگیا جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونے کے نرخ 6 ہزار 130 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 75 ہزار 72 روپے ریکارڈ کیے گئے۔

ادھر، فی تولہ چاندی 43 روپے مہنگی ہو کر 3 ہزار 425 روپے کی ہوگئی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 37 روپے بڑھ کر 2 ہزار 936 روپے تک جاپہنچی۔

ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت 76 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 316 ڈالر ہوگئی۔

واضح رہے کہ 3 مئی کو 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونا 2 ہزار 300 روپے کمی کے بعد 3لاکھ 42 ہزار 200 روپے کا ہوگیا تھا۔

اسی طرح 10 گرام سونا ایک ہزار 972 روپے تنزلی سے 2 لاکھ 93 ہزار 381 روپے کا ہوگیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2025
کارٹون : 22 دسمبر 2025