• KHI: Partly Cloudy 21.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 17.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 17.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 17.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 17.3°C

پاکستان کے نوجوان کرکٹر میچ کے دوران انتقال کرگئے

شائع May 6, 2025
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیلنج کپ میں ایک میچ کے دوران نوجوان کرکٹر علم خان انتقال کرگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق بنوں میں پی سی بی چیلنج کپ کے میچ کے دوران نوجوان کرکٹر علم خان اچانک حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئے۔

پی سی بی کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک عبداللہ خرم نیازی نے کرکٹر علیم خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

نوجوان کرکٹر کا انتقال گزشتہ روز میچ کے دوران ہوا جس کے بعد رات گئے ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں ساتھی کرکٹرز، اہل محلہ اور دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، بعد ازاں ان کی تدفین آبائی علاقے بنوں میں ہی کی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025