• KHI: Partly Cloudy 26.4°C
  • LHR: Cloudy 13.7°C
  • ISB: Cloudy 18.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.4°C
  • LHR: Cloudy 13.7°C
  • ISB: Cloudy 18.8°C

شکارپور: ڈاکوؤں نے آپریشن رکوانے کیلئے 4 سالہ بچے سمیت 7 افراد کو اغوا کرلیا

شائع May 11, 2025
— فائل فوٹو: ڈان
— فائل فوٹو: ڈان

شکارپور میں ڈاکوؤں نے 4 سالہ بچے سمیت 7 افراد کو مبینہ طور اغوا کر لیا، پولیس ملزمان کے تعاقب میں روانہ ہوگئی، پولیس ملزمان کے تعاقب میں روانہ ہوگئی۔

ڈان نیوز کے مطابق شکارپور میں چک کے علاقے سکھیو ملک سے ڈاکوؤں نے 7 افراد کو مبینہ طور پر اغوا کیا۔

پولیس کے مطابق مغویوں میں 4 سالہ سلیمان ملک، عزیز اللہ، نور محمد، فرحان، شفیع محمد،احسان عبدالمجيد شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق اغوا کی واردات بچل بھیو تھانے کی حدود میں پولیس آپریشن کو روکنے کے لیے کی گئی ہے، لواحقین نے اغوا کے خلاف اور مغویوں کی بازیابی کے لیے احتجاج کیا۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025