پی سی بی نے چیمپئنز کپ کے مینٹورز کو فارغ کردیا، سرفراز اور مصباح کو اہم ذمے داریاں ملنے کا امکان
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چمپئینز کپ کے مینٹورز کو فارغ کردیا، مینٹورشپ سے فارغ کے گئے سرفراز احمد اور مصباح الحق کو اہم ذمے داریاں دیے جانے کا امکان ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق پی سی بی میں اچانک بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کی گئی ہے، وائٹ بال کے لیے نیوزی لینڈ کے مائک ہیسن کے بطور ہیڈ کوچ اور سابق عبوری ہیڈکوچ عاقب جاوید کی ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس تقرری کے بعد پی سی بی نے چیمپئنز کپ کے مینٹورز کو فارغ کردیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس میں مینٹورز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا جس کے بعد مینٹورز کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔
ثقلین مشتاق، مصباح الحق، شعیب ملک، وقار یونس اور سرفراز احمد کو مینٹور شپ سے ہٹادیا گیا ہے، مینٹورز کو دوسرے عہدے بھی دیے جاسکتے ہیں، بالخصوص سرفراز احمد اور مصباح الحق کو اہم ذمے داریاں دیے جانے کا امکان ہے۔












لائیو ٹی وی