• KHI: Partly Cloudy 20.2°C
  • LHR: Fog 9.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 20.2°C
  • LHR: Fog 9.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.1°C

لاہورایئرپورٹ کے قریب سے ڈرون کو جام کرکے اتار لیا گیا، سیکیورٹی ذرائع

شائع May 13, 2025
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ لاہور ایئرپورٹ کے قریب سے ایک ڈرون کو جام کرکے اتارلیا گیا ہے جس سے کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لاہور ایئرپورٹ کے قریب ایک ڈرون کی پرواز کو مانیٹر کیا گیا اور اسے فوراً جام کرکے اتار لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈرون سے کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ڈرون سرویلنس تھا جسے سیکورٹی اداروں نے تحویل میں لے لیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025