• KHI: Partly Cloudy 26.4°C
  • LHR: Cloudy 13.7°C
  • ISB: Cloudy 18.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.4°C
  • LHR: Cloudy 13.7°C
  • ISB: Cloudy 18.8°C

رواں مالی سال کے 9 ماہ کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 1.47 فیصد کمی ریکارڈ

شائع May 15, 2025
— فائل فوٹو: شٹر اسٹاک
— فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ (جولائی تا مارچ) کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 1.47 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق پاکستان ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کے پیداوار کا ڈیٹا جاری کر دیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال 2025 کے پہلے 9 ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں1.47 فیصد کی کمی ہوئی، جبکہ فروری 2025 کے مقابلے مارچ 2025 میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 4.64 فیصد کی تنزلی ہوئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق تاہم مارچ 2025 میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں سالانہ بنیادوں پر 1.79 فیصد کا اضافہ ہوا۔

مزید بتایا گیا کہ جولائی 2024 تا مارچ 2025 کے دوران آٹوموبائل کی پیداوار میں 40 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق 9 ماہ میں ٹیکسٹائل کی پیداوار 13.2 فیصد بڑھی، جبکہ شعبہ ملبوسات کی پیداوار میں 7.6 فیصد کا اضافہ ہوا۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025