کراچی: پاور ہاؤس کے قریب ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکر، بچہ جاں بحق، نوجوان زخمی
کراچی کے علاقے پاور ہاؤس کے قریب ٹرک کی ٹکر سے 12 سالہ بچہ جاں بحق اور ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔
ڈان نیوز کے مطابق کراچی میں ہیوی ٹریفک کی ٹکر سے ایک اور بچہ جان کی بازی ہارگیا جب کہ حادثے میں زخمی ہونے والا نوجوان زندگی اور موت کی کشمش میں مبتلا ہے۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ ہے کہ پاور ہاؤس چورنگی کے قریب ٹرک نے 2 موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں نوجوان اور بچہ زخمی ہوا، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ دوران علاج 12 سالہ بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جس کی شناخت اب تک نہ ہوسکی۔
ریسکیو حکام کے مطابق ٹرک کی ٹکر سے زخمی ہونے والے 15 سالہ نوجوان کی حالت تشیوشناک ہے اور اس کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔
واضح رہے کہ کراچی میں ہیوی ٹریفک سے بڑھتے ہوئے حادثات کے باعث وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکلز کے لیے رفتار کی حد 30 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کرتے ہوئے ڈرائیورز کے لیے رینڈم ڈرگ ٹیسٹ لازمی قرار دیا تھا۔












لائیو ٹی وی