آپریشن بنیان مرصوص: لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں یومِ تشکر کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریب

شائع May 16, 2025
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی (ایل سی ڈبلیو یو) میں یومِ تشکر کی مناسبت سے پرچم کشائی کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق پرچم کشائی کی پروقار تقریب آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی اور افواجِ پاکستان کی بہادری کے اعتراف میں منعقد کی گئی۔

تقریب کے مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل (ر) ساجد حبیب تھے، جنہوں نے افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قوم کے جذبے کو سراہا۔

تقریب میں طلبہ، اساتذہ اور عملے کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کیا۔

 —فوٹو: ڈان نیوز
—فوٹو: ڈان نیوز

لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے پرچم کشائی کی تقریب کا آغاز کیا۔

اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے کہا کہ پوری قوم افواجِ پاکستان کی تاریخی فتح پر شکر گزار ہے، تقریب میں پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے گونجتے رہے۔

شرکاء نے افواجِ پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا، جبکہ تقریب کا اختتام ملک و قوم کے اتحاد، استحکام اور خطے میں امن کی دعاؤں سے ہوا۔

کارٹون

کارٹون : 16 جون 2025
کارٹون : 15 جون 2025