• KHI: Partly Cloudy 26.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 21°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 21°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.8°C

لاہور: حویلی کے سامنے کھڑے ہونے پر جھگڑے میں نوجوان کا لرزہ خیز قتل

شائع May 18, 2025
لاہور کے علاقے فیصل ٹاؤن میں دانش عرف پلوشہ نامی خواجہ سرا کو بھی قتل کیا گیا
— فائل فوٹو:
لاہور کے علاقے فیصل ٹاؤن میں دانش عرف پلوشہ نامی خواجہ سرا کو بھی قتل کیا گیا — فائل فوٹو:

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں حویلی کے سامنے کھڑے ہونے پر ہونے والے جھگڑے میں نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ کاہنہ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں محلے دار ملزمان جاوید، نشان علی اور اسد نے مبشر نامی نوجوان کو قتل کیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے حویلی سامنے کھڑے ہونے پر پہلے جھگڑا کیا، اور پھر فائرنگ کر دی، پیٹ میں گولی لگنے کے باعث مبشر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی، اور واردات کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

فیصل ٹاؤن میں خواجہ سرا کا بے دردی سے قتل

لاہور کے علاقے فیصل ٹاؤن میں خواجہ سرا کو قتل کیا گیا ہے، مقتول کی شناخت دانش عرف پلوشہ کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خواجہ سرا کو تیزدھار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کیا گیا، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی، شواہد اکٹھے کیے ہیں، مقتول کا تعلق بہاولپور سے ہے، جب کہ فیصل ٹاؤن کے ایک فلیٹ میں رہائش پذیر تھا۔

پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کرکے تحقیقات شروع کردی ہے، تاہم تاحال کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے۔

خاتون کو قتل کرنیوالے 3 ملزمان گرفتار

لاہور میں باٹا پور کے علاقے میں خاتون کو قتل کرنے والے 3 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے گزشتہ سال مقدس نامی خاتون اور اس کے ڈرائیور کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا، ملزمان نے دیرینہ عداوت پر واردات انجام دی تھی۔

حکام کے مطابق اس واردات کے مرکزی ملزم شاہد وحید عباس عرف بودا سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025