صدر مملکت سے آئی ایم ایف کے وفد کی ملاقات، معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال

شائع May 23, 2025
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

صدر مملکت آصف علی زرداری سے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے وفد نے جہاد اظہور کی قیادت میں ملاقات کی جس میں پاکستان کی معاشی صورتحال، جاری آئی ایم ایف پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے آئی ایم ایف وفد کی ملاقات کے دوران وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

ملاقات میں پاکستان کی معاشی صورتحال، جاری آئی ایم ایف پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا، صدر مملکت نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام پاکستان میں معاشی استحکام لانے میں مددگار ثابت ہوا، اس پروگرام سے ملک میں معاشی ترقی کو فروغ حاصل ہوگا۔

صدر مملکت نے پاکستان کی معاشی ترقی میں آئی ایم ایف کے کردار کو سراہتے ہوئے مزید کہا کہ آئی ایم ایف، ترقی پزید ممالک کی اقتصادی ترقی میں کردار ادا کر رہا ہے۔

آئی ایم ایف وفد نے پاکستان میں معاشی اصلاحات اور عالمی مالیاتی ادارے کے پروگرام پر اظہارِ اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کا پروگرام درست سمت میں گامزن ہے۔

وفد نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام سے پاکستان میں افراطِ زر، زرمبادلہ کے ذخائر اور مالیاتی خسارے میں استحکام لانے میں مدد ملی۔

صدر مملکت نے پاکستان کے ساتھ تعاون کرنے پر عالمی مالیاتی ادارے کا شکریہ ادا کیا اور معیشت کی بہتری کے لیے وزارتِ خزانہ اور اس کی ٹیم کے اقدامات کو سراہا۔

کارٹون

کارٹون : 14 جون 2025
کارٹون : 13 جون 2025