• KHI: Clear 25.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.5°C
  • ISB: Cloudy 16.9°C
  • KHI: Clear 25.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.5°C
  • ISB: Cloudy 16.9°C

لاہور: کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ نے گمشدہ اور گھروں سے بھاگے ہوئے 44 بچے بازیاب کرا لیے

شائع May 23, 2025
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ پنجاب نے منشیات کی لت میں مبتلا اور زیادتی کا شکار گمشدہ اور گھر سے بھاگے ہوئے 44 بچے بازیاب کروا لیے، بازیاب کرائے گئے بچوں کا تعلق کراچی، لاہور، گھوٹکی، سوات، مانسہرہ اور ایبٹ آباد سمیت مختلف شہروں سے ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے بازیاب کرائے گئے بچوں کو والدین کے حوالے کرنے کے لیے تقریب منعقد کی گئی، اس موقع پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واضح کیا کہ بچوں سے زیادتی، ان کا استحصال اور چائلڈ لیبر ہماری ریڈ لائن ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشرتی ڈھانچے کی اصلاح کے لیے بچوں کو جنسی درندوں سے بچانا ہوگا، انہیں جرم کی دنیا میں آنے سے روکنا اور مفید شہری بنانا ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ منشیات کی لت میں مبتلا اور زیادتی کا شکار بچوں اور ان کے والدین کی ماہرین نفسیات سے کونسلنگ کروائی جا رہی ہے۔

ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی نے اپنی گفتگو میں کہا کہ سی سی ڈی نے مختصر ترین مدت میں بڑی تعداد میں گمشدہ بچوں کو بازیاب کروایا، بازیاب کروائے گئے 13 بچوں کے والدین کو ڈھونڈ کر حوالے کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاوارث بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو، ایس او ایس ویلج اور بحالی اداروں کے حوالے کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025