• KHI: Partly Cloudy 16.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 12°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 16.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 12°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.9°C

لاہور: طوفانی بارش اور آندھی کے باعث فلائٹ آپریشن جزوی طور پر متاثر

شائع May 24, 2025
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

لاہور میں خراب موسم کے باعث ایئرٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) کی جانب سے طیاروں کو موسمیاتی وارننگ جاری کی گئی ہے جب کہ لاہور ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن جزوی طور پر متاثر ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر طوفانی بارش اور آندھی کے باعث فلائٹ آپریشن جزوی طور پر متاثر ہے۔

ایئرٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) ذرائع نے بتایا ہے کہ کراچی سے لاہور آنے والی نجی ائیرلائن کی پرواز کا رخ واپس کراچی موڑ دیا گیا۔

اسی طرح، اسکردو سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 454 کو منسوخ کر دیا گیا اور چین کے شہر گوانگزو سے لاہور آنے والی پرواز سی زیڈ 6037 کو منسوخ کر دیا گیا۔

اے ٹی سی ذرائع نے بتایا کہ کراچی سے لاہور آنے والی نجی ائیرلائن کی پرواز کو ملتان اتار دیا گیا۔

لاہور سے ابوظہبی اور کوالالمپور جانے والی پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہیں جب کہ لاہور سے کراچی جانے والی پی آئی اے اور ائیربلیو کی 3 پروازوں کو بھی تاخیر کا سامنا ہے۔

اس سے قبل، کراچی سے لاہور پہنچنے والی پرواز شدید طوفان کے باعث خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی، نجی ائیرلائن کی پرواز کئی منٹ تک آندھی کی زد میں رہی۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025