بلوچستان: مسافر کوچ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری، 4 جاں بحق، 32 زخمی

شائع May 29, 2025
— فائل فوٹو: رائٹرز
— فائل فوٹو: رائٹرز

بلوچستان کے علاقے بولان میں مسافر کوچ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق لیویز ذرائع نے بتایا کہ بولان کے حاجی شہر میں افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک مسافر کوچ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں گرنے سے 4 مسافر جان کی بازی ہار گئے۔

حادثے میں 32 مسافر زخمی بھی ہوئے ہییں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

سبی ہسپتال کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو گہری چوٹیں آئی ہیں، کئی مریضوں کی حالت نازک ہے، تاہم ان کا علاج کیا جارہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2025
کارٹون : 22 دسمبر 2025