• KHI: Partly Cloudy 17.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 13°C
  • KHI: Partly Cloudy 17.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 13°C

لاہور: کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں کیساتھ مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ملزمان ہلاک

شائع May 29, 2025
— فائل فوٹو: آن لائن (لوپ ویب سائٹ)
— فائل فوٹو: آن لائن (لوپ ویب سائٹ)

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے اہلکاروں کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ملزمان ہلاک ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے چوہنگ میں سی سی ڈی کے مبینہ پولیس مقابلے کی اطلاع ملی ہے، جس میں 3 مشکوک ملزمان ہلاک ہوئے ہیں۔

پولیس حکام نے بتایا ہے کہ سی سی ڈی نے 2 موٹرسائیکلوں پر سوار 5 افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے رکنے کے بجائے اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی، جس کے بعد جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 3 ملزمان مارے گئے، جن کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے 2 ملزمان فرار ہوگئے ہیں، جن کی تلاش کے لیے آپریشن کیا جارہا ہے، جب کہ ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت کی کوشش بھی کی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق مرنے والے ملزمان کی شناخت کرکے ان کا کرائم ریکارڈ بھی چیک کیا جائے گا، ملزمان نے اہلکاروں کے روکنے پر فائرنگ کی جس کے بعد جوابی کارروائی میں ہلاک ہوئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025