ملک بھر میں آج سونا سستا ہوگیا

شائع May 30, 2025
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

ملک بھر میں آج سونے کی قیمتوں میں 700 روپے کمی ہو گئی۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 48 ہزار 6 سو روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 599 روپے تنزلی سے 2 لاکھ 98 ہزار 868 روپے ہوگئی، جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 2 لاکھ 73 ہزار 972 روپے میں فروخت ہوا۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 3 ہزار 383 روپے اور 2 ہزار 983 روپے پر مستحکم رہی۔

ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت کم ہو کر 3 ہزار 302 ڈالر ہو گئی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2025
کارٹون : 22 دسمبر 2025