• KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C

وزیراعظم کراچی کیلئے 100 ارب روپے جاری کریں، مرتضیٰ وہاب

شائع June 12, 2025
فائل فوٹو: ڈان نیوز
فائل فوٹو: ڈان نیوز

مئیرکراچی مرتضیٰ وہاب نے کراچی کی ترقی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ کام کرنے کی دعوت دے دی، وزیراعظم شہباز شریف سے کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے سو ارب روپے جاری کرنے کا مطالبہ بھی کردیا۔

مئیر کراچی مرتضی وہاب نے بلدیہ ٹاؤن میں اسپورٹس کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھ دیا، ’کلک ’ کے تعاون سے تیار ہونے والا اسپورٹس کمپلیکس ایک ارب روپے میں تعمیر ہوگا۔

اس موقع پر مرتضی وہاب نے کہا کہ اسپورٹس کمپلیکس چھ ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا بلدیہ ٹاؤن میں ایک اور وعدہ اور اعلان پورا کردیا، بلاول بھٹو کے ہر وعدے کو پورا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ارب روپے سے زائد کا اسپورٹس کمپلیکس بنایا جا رہا ہے، بلاول بھٹو کا تیر شہر کو آگے لیکر جائے گا، اسپورٹس کمپلیکس میں فٹ بال کے علاوہ دیگر سہولتیں بھی موجود ہوں گی۔

میئر کراچی نے کہا کہ 25 ایکڑ پر محیط اسپورٹس کمپلیکس چھ ماہ میں مکمل ہو گا، انہوں نے کہا کہ شہر میں صحت کی بھی بہترین سہولتیں فراہم کی جا رہیں ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں کراچی کی ترقی کے لیے مل کر کام کریں، انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے لیے سو ارب روپے جاری کریں تاکہ شہری کے مسائل حل کیے جاسکیں۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025