• KHI: Partly Cloudy 21.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C

سپریم کورٹ کا ’ایل ایل بی‘ پروگرام کا دورانیہ 5 سے کم کر کے 4 سال کرنے کا حکم

شائع June 25, 2025
سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے لیگل ایجوکیشن ریفارمز کیس کی سماعت کی
— فائل فوٹو: سپریم کورٹ ویب سائٹ
سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے لیگل ایجوکیشن ریفارمز کیس کی سماعت کی — فائل فوٹو: سپریم کورٹ ویب سائٹ

سپریم کورٹ نے ایل ایل بی پروگرام کا دورانیہ 5 سال سے کم کر کے 4 سال کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے لیگل ایجوکیشن ریفارمز کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے ایل ایل بی پروگرام 5 سال سے کم کر کے 4 سال کرنے کا حکم دیا، بیرون ملک قانون کی تعلیم حاصل کرنے والوں کے لیے ’سی لا‘ کا ٹیسٹ بھی ختم کرنے کی ہدایت کر دی۔

دوران سماعت جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ لا کالجز کا معیار بہتر کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔

آئینی بینچ نے ریمارکس دیے کہ ایس ایم لا کالج میں اگر کوئی کمی ہے تو اسے دور کیا جائے، بجائے اس کے کہ کالج کو ہی بند کر دیں، ایس ایم لا کالج تو قیام پاکستان سے بھی پہلے کا ہے۔

عدالت عظمیٰ نے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025