• KHI: Partly Cloudy 16.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.3°C
  • ISB: Cloudy 16°C
  • KHI: Partly Cloudy 16.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.3°C
  • ISB: Cloudy 16°C

جسپریت بمراہ کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اشارہ

شائع July 12, 2025
فائل فوٹو: بی سی سی آئی
فائل فوٹو: بی سی سی آئی

بھارت کے نامور فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اشارہ دے کر سب کو حیران کردیا۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ نے انگلینڈ کے خلاف لارڈز میں کھیلے جارہے ٹیسٹ سیریز کے تیسرے میچ کی پہلی اننگز میں شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 74 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں، جس کے بعد بمراہ کا نام پہلی بار تاریخی لارڈز آنرز بورڈ پر بھی درج ہو گیا۔

تاہم، بھارتی اسٹار پیسر کی کارکردگی کے ساتھ ساتھ ان کا خاموش جشن بھی خبروں کی زینت بنا، بمراہ، جو عموماً اپنی کامیابیوں پر جوش انداز میں خوشی کا اظہار کرتے ہیں، پانچویں وکٹ لینے کے بعد غیر معمولی طور پر خاموش دکھائی دیے۔

لارڈز میں بمراہ کا خاموش جشن ریٹائرمنٹ کی چہ مگوئیاں شروع کر گیا ان کے اس ردعمل نے سب کو حیران کر دیا۔

خاص طور پر ایک ایسے اہم موقع پر جب بمراہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں 15ویں بار 5 وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ انجام دیا جب کہ وہ بیرون ملک سب سے زیادہ 5 وکٹیں حاصل کرنے والے سابق بھارتی کپتان کپیل دیو کا ریکارڈ توڑنے میں بھی کامیاب ہوگئے۔

دن کے اختتام پر بمراہ نے پریس کانفرنس میں پوچھے گئے سوال پر کہا کہ طویل اوورز کی بولنگ کے بعد ان میں حسبِ معمول جشن منانے کی طاقت نہیں تھی، اسی لیے انہوں نے لارڈز ٹیسٹ میں اپنی کامیابی پر کوئی بڑا جشن نہیں منایا۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ اب وہ جذبات کے بجائے کارکردگی پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں، اور اشارہ دیا کہ شاید اب وہ زیادہ دیر تک ٹیسٹ کرکٹ جاری نہ رکھیں۔

ان کا کہنا تھ کہ کبھی کبھی آپ تھک جاتے ہیں، اب میں 21-22 سال کا نہیں ہوں کہ کودتا پھروں، میں ویسے بھی زیادہ جوشیلا نہیں ہوں۔

بھارتی فاسٹ باؤلر کے اس بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ ان کی جسمانی صلاحیتوں پر اثر ڈال رہی ہے اور وہ شاید وہ ویرات کوہلی کی طرح وقت سے پہلے اچانک کوئی بڑا فیصلہ کر سکتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025