پاک-بنگلہ دیش پہلا ٹی 20 مقابلہ: بنگال ٹائیگرز کا ٹاس جیت کرباؤلنگ کرنے کا فیصلہ
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ شیرِ بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم ڈھاکہ میں کھیلا جارہا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق میزبان بنگلہ دیش نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان کی جانب سے فاسٹ باؤلر سلمان مرز ڈیبیو کر رہے ہیں۔
ٹاس کے موقع پر کپتان قومی کرکٹ ٹیم سلمان علی آغا نے کہا کہ اگر ہم بھی ٹاس جیت جاتے تو پہلے باؤلنگ کرنے کو ہی ترجیح دیتے، بنگلہ دیشی کپتان لٹن داس کا کہنا تھا کہ پچ پر گھاس موجود ہے، میرپور میں کافی کرکٹ کھیلی ہے، باؤلرز کو مدد ملنے کا امکان ہے۔
پاکستان کی پلیئنگ الیون
پاکستان ٹی20 ٹیم میں اوپنر بلے باز فخرزمان، صائم ایوب، محمد حارث اور کپتان سلمان آغا شامل ہیں، حسن نواز، محمد نواز ، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، ابرار احمد ،سلمان مرزا اور عباس آفریدی بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔
بنگلہ دیش کی پلیئنگ الیون
بنگلادیش کی ٹیم میں کپتان لٹن داس، تنزید حسن، پرویز حسن اور توحید ہردوئی شامل, ذاکر علی، شمیم حسین، مہدی حسن، تسکین احمد، مستفیض الرحمان، رشاد حسین اور تنظیم حسن بھی پلینگ الیون کا حصہ ہیں۔












لائیو ٹی وی