• KHI: Partly Cloudy 25.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.6°C
  • ISB: Rain 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 25.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.6°C
  • ISB: Rain 13.2°C

موسیقی بچوں کو جذبات سمجھنے میں مدد دیتی ہے، تحقیق میں انکشاف

شائع August 10, 2025
—فری پک
—فری پک

حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا کہ موسیقی بچوں کی جذبات کو سمجھنے کی صلاحیت کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

طبی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ موسیقی چھوٹے بچوں کو مختلف جذبات کو پہچاننے اور سمجھنے میں مدد دیتی ہے۔

تحقیق میں 3 سے 5 سال کی عمر کے 144 بچوں کو شامل کیا گیا، جنہیں 5 سیکنڈ کے مختصر موسیقی کے ٹکڑے سنائے گئے، جن میں مختلف جذبات جیسے خوشی، غم، سکون اور خوف ظاہر کیے گئے تھے۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ جیسے جیسے بچے بڑے ہوتے گئے، وہ موسیقی کے ذریعے مختلف جذبات کو بہتر طور پر پہچاننے لگے اور عمر کے ساتھ ساتھ ان میں جذبات کو سمجھنے کی صلاحیت بہتر ہوتی گئی۔

تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا کہ جن بچوں میں جذباتی حساسیت کم ہوتی ہے، وہ موسیقی کے ذریعے جذبات کی پہچان میں کمزور ہوتے ہیں۔

تاہم، خوف کے جذبات کی پہچان میں ان بچوں اور دوسرے بچوں کے درمیان کوئی خاص فرق نہیں تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ موسیقی بچوں کی جذباتی تربیت کے لیے بہت اہم ہے، خاص طور پر ان بچوں کے لیے جو اپنے جذبات کو لفظوں میں بیان کرنے میں مشکل محسوس کرتے ہیں۔

ان کا ماننا ہے کہ موسیقی سن کر بچے مختلف جذبات کو سمجھنا اور محسوس کرنا سیکھتے ہیں، جو ان کی مجموعی ذہنی اور جذباتی نشوونما کے لیے فائدہ مند ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025