• KHI: Partly Cloudy 27.2°C
  • LHR: Cloudy 19.3°C
  • ISB: Rain 14.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.2°C
  • LHR: Cloudy 19.3°C
  • ISB: Rain 14.8°C

سائیکلنگ سے پارکنسنز کے مریضوں کی دماغی صحت بہتر ہو سکتی ہے، تحقیق

شائع August 11, 2025
—اسٹاکسی
—اسٹاکسی

حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ باقاعدہ سائیکلنگ سے دماغ کے ان حصوں کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے جو حرکت اور توازن کو کنٹرول کرتے ہیں، اس سے مریضوں کی زندگی میں بہتری اور علامات کی شدت کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

طبی ویب سائٹ کے مطابق تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سائیکلنگ پارکنسنز بیماری میں مبتلا مریضوں کے دماغی رابطوں کی بحالی میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

تحقیق کے دوران 9 بالغ شرکا کو شامل کیا گیا جنہیں چار ہفتوں میں بارہ سائیکلنگ سیشنز کروائے گئے، تمام شرکا کے دماغ میں ڈیپ برین اسٹیمولیشن (ڈی بی ایس) کے آلات پہلے سے نصب تھے، جو دماغی سرگرمی کو ریکارڈ کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ سائیکلنگ کے ان سیشنز کے بعد شرکا کے دماغی سگنلز میں قابلِ پیمائش تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں، خاص طور پر موٹر کنٹرول اور حرکت سے متعلق حصوں میں، اس سے یہ ثابت ہوا کہ ورزش دماغی ساخت کو بہتر بنا سکتی ہے، جسے نیوروسائنس میں ’نیورپلاسٹیسٹی‘ کہا جاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پارکنسنز کے مریضوں کو فعال رہنا چاہیے اور باقاعدگی سے جسمانی ورزش کرنی چاہیے تاکہ دماغی صحت بہتر ہو اور بیماری کی شدت کم ہو۔

یہ تحقیق اس بات کا ثبوت ہے کہ سائیکلنگ جیسے آسان اور قابلِ رسائی ورزش سے بھی دماغی صحت میں بہتری لائی جا سکتی ہے، جو پارکنسنز کے مریضوں کے لیے امید کی کرن ہے۔

پارکنسنز بیماری کیا ہے؟

پارکنسنز ایک دماغی بیماری ہے جو زیادہ تر بڑھاپے میں ہوتی ہے، اس میں دماغ کے ایسے حصے متاثر ہوتے ہیں جو جسم کی حرکت کو کنٹرول کرتے ہیں۔

پارکنسنز کی وجہ سے مریض کو جسم کے اعضا میں کپکپی، حرکت کرنے میں دشواری، جسم کا اکڑ جانا اور چلنے پھرنے میں مسائل جیسی علامات ظاہر ہوتی ہیں۔

یہ بیماری آہستہ آہستہ بڑھتی ہے اور اس کا کوئی مکمل علاج ابھی تک موجود نہیں، لیکن دوائیوں اور ورزش سے اس کی علامات کو کم کیا جا سکتا ہے اور مریض کی زندگی بہتر بنائی جا سکتی ہے۔

پارکنسنز میں دماغ کے مخصوص نیورونز جو ڈوپامائن نامی کیمیکل بناتے ہیں، کمزور یا ختم ہو جاتے ہیں، جس سے حرکت پر اثر پڑتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025