• KHI: Partly Cloudy 19.5°C
  • LHR: Fog 11.8°C
  • ISB: Rain 12.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 19.5°C
  • LHR: Fog 11.8°C
  • ISB: Rain 12.4°C

خوراک میں زہریلے مادوں کی شناخت کے لیے نئی اے آئی ٹیکنالوجی متعارف

شائع August 12, 2025
—دی انجینئر
—دی انجینئر

سائنسدانوں نے ایک جدید اے آئی ٹیکنالوجی تیار کی ہے جو خوراک میں زہریلے مادوں کی جلد اور آسانی سے شناخت کر کے لاکھوں جانیں بچا سکتی ہے۔

طبی ویب سائٹ کے مطابق ایک نئی تحقیق میں ایسا اے آئی طریقہ دریافت کیا گیا ہے، جس سے خوراک میں موجود زہریلے مادوں کی جلد اور باآسانی شناخت ممکن ہوگی۔

اس جدید طریقے سے دنیا بھر میں سالانہ لاکھوں افراد کی جان بچائی جا سکے گی جو آلودہ غذا کی وجہ سے بیمار یا پھر فوت ہو جاتے ہیں۔

یونیورسٹی آف ساؤتھ آسٹریلیا کی قیادت میں کام کرنے والی بین الاقوامی ٹیم نے ہائپر اسپیکٹرل امیجنگ اور مشین لرننگ کی مدد سے ایسا اے آئی نظام تیار کیا ہے جو کھانے میں موجود خطرناک مائیکوٹوکسینز کو مؤثر طریقے سے پہچان سکتا ہے۔

مائیکوٹوکسینز وہ زہریلے مادے ہیں، جو فصلوں میں فنگس کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں اور انسانوں کی صحت کے لیے نقصان دہ ہیں۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق دنیا بھر میں ہر سال تقریباً 6 کروڑ افراد آلودہ غذا کی وجہ سے بیمار ہوتے ہیں اور 42 لاکھ افراد ہلاک ہو جاتے ہیں، موجودہ دور میں زہریلے مادوں کی شناخت کے لیے مہنگے اور وقت طلب لیبارٹری ٹیسٹ استعمال کیے جاتے ہیں، جن کی وجہ سے بروقت کارروائی ممکن نہیں ہوتی۔

لیکن اس نئی تکنیک کی خاص بات یہ ہے کہ یہ نہ صرف تیز اور سستی ہے بلکہ کھانے کو خراب کیے بغیر فوری نتائج بھی فراہم کرتی ہے، جس سے آلودہ غذا کو مارکیٹ تک پہنچنے سے پہلے روکا جا سکے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے خوراک کی حفاظت میں نمایاں بہتری آئے گی اور دنیا بھر میں خوراک سے پیدا ہونے والی بیماریوں میں کمی واقع ہو گی۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025