• KHI: Partly Cloudy 19.9°C
  • LHR: Fog 11.8°C
  • ISB: Rain 13.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 19.9°C
  • LHR: Fog 11.8°C
  • ISB: Rain 13.3°C

اربن فلڈنگ کے دوران خود کو کیسے محفوظ رکھا جائے؟

شائع August 19, 2025
—فوٹو: فیس بک
—فوٹو: فیس بک

اربن فلڈنگ یعنی شہری سیلاب سے مراد شہری علاقوں میں شدید بارشوں، طوفانوں یا دیگر انتہائی خراب موسمی حالات کی وجہ سے جمع ہونے جانے والے پانی کو کہتے ہیں۔

عام طور پر شہری سیلاب اس وقت پیش آتا ہے جب نکاسی آب کے نظام (جیسے نالیاں اور سیوریج) ضرورت سے زیادہ پانی کو سنبھالنے کی صلاحیت کھو دیتے ہیں۔

شہری ڈھانچے، جیسے کنکریٹ کی سڑکیں اور عمارتیں، پانی کو جذب کرنے میں ناکام ہوجاتی ہیں، جس سے پانی تیزی سے سڑکوں، گھروں اور عمارتوں میں جمع ہو جاتا ہے۔

اربن فلڈنگ کے بعد صحت کے بھی کئی مسائل پیدا ہوجاتے ہیں، جن سے چند احتیاطی تدابیر اختیار کرکے بچا جا سکتا ہے۔ ؂ .

برطانوی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انوائرمنٹل ہیلتھ سائنسز کے تیار کردہ چند رہنما اصولوں پر عمل کرتے ہوئے شہری اربن فلڈنگ سے پیدا ہونے والے مسائل سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

ابتدائی خطرات

اربن فلڈنگ کے دوران گرنے، تیز دھار اشیا پر قدم رکھنے، پھسلنے اور ایک سے دوسری جگہ منتقلی کے دوران ہڈیوں کا ٹوٹنے، سر کی شدید چوٹیں لگنے، یا گہرے زخم لگنے جیسے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں۔

پانی کے جمع ہونے کے دوران بجلی کی ننگے تاروں سے شدید جلن یا موت تک ہو سکتی ہے۔

نقصان دہ عناصر

سیلابی پانی میں سیوریج کے ملنے سے زخموں میں انفیکشن یا حادثاتی طور پر پانی نگلنے سے الٹیاں اور اسہال ہو سکتے ہیں۔

سیلابی علاقوں میں نمی کی وجہ سے مولڈ کی افزائش ہو سکتی ہے، جو دمہ یا دائمی پھیپھڑوں کی بیماریوں کو خراب کر سکتی ہے۔

خطرات سے بچاؤ کے لیے تجاویز

متحرک سیلابی پانی میں کبھی داخل نہ ہوں۔

گیس سے چلنے والے آلات یا جنریٹرز کو گھر کے اندر یا کھلی کھڑکیوں/دروازوں کے قریب استعمال نہ کریں۔

سیلابی پانی سے رابطے سے گریز کریں، متاثرہ جلد کو بار بار دھوئیں اور زخموں کو صاف کر کے ڈھانپیں۔

سیلابی علاقوں میں داخل ہونے سے پہلے بجلی بند کریں اور ننگے برقی تاروں کو نہ چھوئیں۔

صرف پانی میں استعمال کے لیے منظور شدہ آلات استعمال کریں۔

سیلاب کے بعد گھر کی ساختی سلامتی چیک کریں، کیونکہ سیلابی پانی بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

گھر میں سانپوں، زہریلے کیڑوں، یا جنگلی جانوروں کی موجودگی چیک کریں اور ان کو ہٹانے کے مناسب انتطامات کریں۔

سردی میں گرم کپڑے اور وقفوں میں گرم جگہ پر آرام کریں، گرمی میں ٹھنڈک کے وقفے لیں اور پانی پیتے رہیں۔

ذاتی حفاظتی کو یقینی بنائیں

حفاظتی چشمے، دستانے پہنیں،گیلی جگہوں کے لیے ربڑ کے دستانے، خشک جگہوں کے لیے چمڑے کے دستانے استعمال کریں۔

سخت تلووں والے جوتے یا واٹر پروف بوٹ پہنیں، مناسب لباس پہنیں، غیر ضروری پانی میں جانے سے گریز کریں۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025