• KHI: Partly Cloudy 18.7°C
  • LHR: Cloudy 12.3°C
  • ISB: Heavy Rain 13.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 18.7°C
  • LHR: Cloudy 12.3°C
  • ISB: Heavy Rain 13.3°C

غربت اور سماجی محرومی سے امراض قلب کے سنگین ہونے کا انکشاف

شائع September 22, 2025
—فائل فوٹو: آئی اسٹاک
—فائل فوٹو: آئی اسٹاک

ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ سماجی محرومی یعنی معاشرے کی جانب سے نظر انداز کیے جانے یا لوگوں سے دور رہنے والے افراد میں دل کے سنگین انفیکشن ’اینڈو کارڈائٹس‘ کی پیچیدگیاں بڑھتی ہیں۔

’اینڈو کارڈائٹس‘ انفیکشن یا بیماری کی اگر بروقت تشخیص اور بہتر علاج نہ ہو تو یہ دل کے لیے نہایت خطرناک ثابت ہو سکتی ہے

یہ بیماری دراصل دل کے اندرونی حصے اور خاص طور پر والو میں انفیکشن کی صورت میں پیدا ہوتی ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ انفیکشن زیادہ تر بیکٹیریا یا جراثیم کے خون میں داخل ہونے کے بعد دل تک پہنچنے سے ہوتا ہے۔

جراثیم اکثر دانتوں، جلد یا جسم کے کسی حصے کے زخم کے ذریعے خون میں شامل ہو کر دل کے والو پر جم جاتے ہیں اور کلسٹر بنا لیتے ہیں، جس سے خون کے بہاؤ میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔

اس مرض کی نمایاں علامات میں بخار، سردی لگنا، مسلسل تھکن، سانس لینے میں دشواری اور دل کی دھڑکن کا بے ترتیب ہونا شامل ہیں۔ بعض مریضوں کی جلد پر سرخ یا جامنی دھبے بھی ظاہر ہو سکتے ہیں۔

طبی ویب سائٹ کے مطابق برطانیہ میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق سماجی محرومی سے اس بیماری کے سنگین ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

لندن کے تین بڑے ہسپتالوں (کنگز کالج، گائز اینڈ سینٹ تھامس، اور بارٹس ہیلتھ) نے مل کر لندن اینڈو کارڈائٹس ریسرچ نیٹ ورک بنایا اور 2013 سے 2023 تک 1,700 سے زیادہ مریضوں کا ڈیٹا چیک کیا۔

تحقیق سے پتہ چلا کہ سماجی محرومی کے شکار یا غریب علاقوں کے مریضوں میں 30 دن یا ایک سال بعد موت کا امکان زیادہ تھا۔

تحقیق سے معلوم ہوا کہ سماج کی جانب سے نظر انداز کیے گئے لوگوں کو زیادہ بیماریاں تھیں، ان کے جسم میں سوزش زیادہ تھی اور دل کے دائیں حصے کا انفیکشن زیادہ ہوتا تھا۔ وہ سرجری بھی کم کرواتے تھے جب کہ ہسپتال پہنچے یا علاج کے فیصلوں میں بھی پریشانیوں اور رکاوٹوں کا شکار تھے۔

تحقیق سے انکشاف ہوا کہ اگرچہ انفیکشن پھیلانے والے جراثیم سب مریضوں میں ایک جیسے تھے لیکن غربت، سماج کی جانب سے نظر انداز کیے جانے کی وجہ سے صحت کے مسائل کی پیچیدگیاں مختلف تھیں، غریب علاقوں کے مریض زیادہ تر خواتین، اقلیتی گروہوں سے تعلق رکھنے والے افراد زیادہ بیماریوں کے شکار تھے۔

تحقیق میں شامل محقیق کا کہنا تھا کہ برطانیہ جیسے ملک میں جہاں سب کو مفت علاج ملتا ہے، تب بھی غریب لوگوں کو صحت کے مسائل زیادہ ہوتے تھے جب کہ ان ممالک میں یہ مسائل زیادہ سنگین ہو سکتے ہیں، جہاں صحت کی سہولیات تک مفت میں رسائی نہیں ہوتی۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025