• KHI: Partly Cloudy 19.8°C
  • LHR: Fog 11.8°C
  • ISB: Rain 13.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 19.8°C
  • LHR: Fog 11.8°C
  • ISB: Rain 13.3°C

الٹرا پروسیسڈ غذاؤں سے مردوں کے اسپرم متاثر ہونے کا انکشاف

شائع September 26, 2025
فوٹو: شٹر اسٹاک
فوٹو: شٹر اسٹاک

ایک تازہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ الٹرا پروسیسڈ فوڈز کا زیادہ استعمال مردوں کی تولیدی صحت کو نقصان پہنچا سکتا ہے اور ایسی غذاؤں سے اسپرم کا معیار متاثر ہوسکتا ہے۔

الٹرا پراسیس غذائیں عام طور پر ایسی خوراک کو کہا جاتا ہے، جنہیں ایک سے زائد بار پکایا جائے، جیسا کہ ڈبل روٹی، بسکٹ، فاسٹ فوڈز، مٹھائیاں، آئس کریم، چاکلیٹ، نوڈلز، میکرونی، سیریلز، فروزن فوڈز، سوپ، پیکٹ میں دستیاب دہی اور کولڈ و سافٹ ڈرنکس جیسی غذائیں شامل ہیں۔

ایسی غذائیں امراض قلب، فالج، بلڈ پریشر، دماغی صحت اور نیند کے لیے بھی خطرناک ہوتی ہیں اور ایسا متعدد تحقیقات میں بتایا جا چکا ہے۔

اب تازہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ایسی غذاؤں میں پلاسٹک جیسی مالیکیولز ہوتی ہیں جو جسم کے ہارمونل نظام کو متاثر کرتی ہیں۔

طبی ویب سائٹ کے مطابق Cell Metabolism میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ الٹرا پروسیسڈ فوڈز کے باقاعدہ استعمال سے کولیسٹرول کی سطح بڑھتی ہے جب کہ اس سے وزن میں اضافہ ہوتا ہے۔

ماہرین نے تحقیق میں 20 سے 35 سال کی عمر کے 43 مردوں کو شامل کیا، ہر رضاکار کو تین ہفتے تک الٹرا پروسیسڈ غذا اور تین ہفتے تک غیر پروسیسڈ غذا کھانے کی ہدایت کی گئی۔

ایسی غذاؤں کے استعمال کے وقت رضاکاروں کو تین ماہ کا وقفہ بھی دیا گیا، جس کے بعد نصف رضاکاروں نے غیر پروسیسڈ غذا سے آغاز کیا جبکہ باقی نے الٹرا پروسیسڈ غذا سے شروعات کی۔

اسی طرح ہر گروپ کے نصف مردوں کو روزانہ 500 اضافی کیلوریز والی غذا بھی دی گئی۔

محققین نے نوٹ کیا کہ الٹرا پروسیسڈ غذا کھانے والوں میں phthalate cxMINP نامی کیمیکل کی مقدار بڑھی جو پلاسٹک میں پایا جانے والا ایک مادہ ہے اور ہارمونز کو متاثر کرتا ہے۔

ماہرین نے نوٹ کیا کہ جن رضاکاروں میں مذکورہ کیمیکل کا اضافہ دیکھا گیا، ان افراد میں ٹیسٹوسٹیرون اور فولیکل اسٹیمولیٹنگ ہارمون کی سطح بھی کم ہوئی جو اسپرم کی پیداوار کے لیے ضروری ہیں۔

علاوہ ازیں ماہرین نے پایا کہ شرکا کا وزن ایک کلوگرام سے زیادہ بڑھا اور ان کے جسم میں چربی کی مقدار بھی بڑھ گئی۔

محققین نے بتایا کہ الٹرا پروسیسڈ غذا کھانے والوں میں اسپرم کا معیار خراب ہونے کی طرف جاتا ہے، چاہے وہ وہی کیلوریز کھائیں جو دوسری قسم کی غذا کھانے والے کھاتے ہیں۔

محققین کا کہنا تھا کہ الٹرا پروسیسڈ فوڈز کے استعمال سے ہارمونز کو متاثر کرنے والے ذرات پلاسٹک پیکنگ سے انسانی جسم میں داخل ہو سکتے ہیں، جس سے مرد حضرات کا اسپرم کاؤنٹ اور اثر پر فرق پڑ سکتا ہے۔

ساتھ ہی ماہرین نے یہ بھی نوٹ کیا کہ 1970 کی دہائی میں الٹرا پروسیسڈ فوڈز کے متعارف ہونے کے بعد سے دنیا بھر میں اسپرم کی تعداد میں 60 فیصد کمی دیکھی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025