ایشیا کپ: انعامی رقم میں 50 ہزار ڈالر اضافہ، جیتنے والی ٹیم کو کتنی رقم ملے گی؟

شائع September 28, 2025
— فوٹو: سوشل میڈیا
— فوٹو: سوشل میڈیا

ایشیا کپ 2025 کی انعامی رقم میں 50 ہزار ڈالر کا اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد اس بار ایشین چیمپئن ٹیم کو 3 لاکھ ڈالرز دیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ٹی20 فارمیٹ میں جاری ایشیاکپ 2025 کا آخری معرکہ آج دبئی میں ہوگا جہاں روایتی حریف پاکستان اور بھارتی کی ٹیمیں پہلی بار ٹورنامنٹ کے فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔

ایشیاکپ کے فائنل سے قبل انعامی رقم میں اضافہ کردیا گیا ہے، انعامی رقم میں 50 ہزار ڈالر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

اس بار ایشین چیمپئن ٹیم کو 3 لاکھ ڈالرز جب کہ رنر اپ ٹیم کو ڈیڑھ لاکھ ڈالرز ملیں گے، پلیئر آف دی ٹورنامنٹ اور دیگر انعامات بھی دیے جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2025
کارٹون : 22 دسمبر 2025