• KHI: Partly Cloudy 28.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.4°C
  • ISB: Cloudy 19.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 28.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.4°C
  • ISB: Cloudy 19.1°C

بزرگ افراد میں سر کی چوٹ سے ڈیمینشیا کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، تحقیق

شائع October 6, 2025
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

حالیہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بزرگ افراد میں سر کی چوٹ ڈیمینشیا کے بڑھتے ہوئے خطرے سے جڑی ہوئی ہے۔

طبی ویب سائٹ کے مطابق کینیڈا کے طبی ماہرین نے ایک نئی تحقیق میں بتایا کہ بزرگ افراد میں سر کی چوٹ ڈیمینشیا کے بڑھتے ہوئے خطرے سے منسلک ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ بزرگ افراد میں سر کی چوٹ کا سب سے عام سبب گرنا ہے، جو کافی حد تک روکا جا سکتا ہے، اگر گرنے سے ہونے والی چوٹوں پر توجہ دی جائے تو ڈیمینشیا کے کیسز میں کمی لائی جا سکتی ہے۔

اس تحقیق میں 65 سال یا اس سے زائد عمر کے 2 لاکھ 60 ہزار افراد کا ڈیٹا شامل کیا گیا، جس میں سر کی چوٹ سے متاثر ہونے والے اور نہ ہونے والے افراد کے درمیان موازنہ کیا گیا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ جن بزرگ افراد کو سر کی چوٹ آئی، ان میں ڈیمینشیا کا خطرہ پہلے پانچ سالوں میں 69 فیصد اور پانچ سال بعد 56 فیصد بڑھ گیا۔

علاوہ ازیں ان افراد کو گھر پر دیکھ بھال کے لیے بھی زیادہ دن درکار ہوئے۔

تحقیق میں یہ بھی سامنے آیا کہ تقریباً ایک تہائی افراد جو 85 سال یا اس سے زائد عمر کے ہیں، سر کی چوٹ کے بعد ڈیمینشیا کا شکار ہو جاتے ہیں، آمدنی کی سطح بھی اس خطرے پر اثر انداز ہوتی ہے، جیسے کم آمدنی والے علاقوں کے لوگ زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس تحقیق کے نتائج سے واضح ہوتا ہے کہ بزرگ افراد کے لیے کمیونٹی پر مبنی ڈیمینشیا کی روک تھام کے پروگرامز اور معاون خدمات پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے، خاص طور پر چھوٹے شہروں اور کم آمدنی والے علاقوں میں رہنے والی خواتین کے لیے۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025