—  فوٹو: رائٹرز ٹی وی، بذریعہ رائٹرز/داؤد ابو الکس

غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے 2 سال، صہیونی مظالم اور فلسطینی مسلمانوں کے مصائب کی تصویری جھلکیاں

اسرائیل کو گزشتہ دو برسوں سے غزہ پر جاری بے رحمانہ بمباری کے باعث دنیا بھر سے شدید تنقید کا سامنا ہے
شائع October 7, 2025

اسرائیل کو گزشتہ دو برسوں سے غزہ پر جاری بے رحمانہ بمباری کے باعث دنیا بھر سے شدید تنقید کا سامنا ہے، جبکہ ایمنسٹی انٹرنیشنل، ہیومن رائٹس واچ اور اقوامِ متحدہ کی ایک تحقیقاتی کمیشن پہلے ہی اس کے اقدامات کو ’ نسل کشی’ قرار دے چکے ہیں۔

2 مارچ کو اسرائیل نے جنگ بندی مذاکرات کے ناکام ہونے کے بعد غزہ کا مکمل محاصرہ کرلیا تھا، جولائی کے آخر میں اس نے قحط کے خدشات کے بعد امداد کی تھوڑی سی فراہمی دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دی تھی، لیکن یہ امداد نہایت محدود اور تاخیر سے پہنچی، جس سے پہلے سے ہونے والا نقصان پورا نہیں ہو سکا، اگست میں اقوامِ متحدہ نے باضابطہ طور پر غزہ شہر میں قحط کا اعلان کر دیا تھا۔

آج جب دنیا کے سامنے— کفن میں لپٹی شہدا کی لاشیں، بہتا ہوا خون، بکھرے ہوئے انسانی اعضا، بھوک سے بلکتے بچوں کی صدائیں، اور ملبے میں تبدیل عمارتیں — جیسے مناظر کو ایک اور سال مکمل ہوچکا ہے، ہم کچھ ایسی تصاویر پر نظر ڈالتے ہیں جو غزہ میں اسرائیل کے متعدد جنگی جرائم کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

— فوٹو:اے ایف پی؛ 14 اکتوبر 2023 کو جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں اسرائیلی حملے کے بعد ایک فلسطینی شخص  چیخ اٹھا، جب کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان لڑائی مسلسل آٹھویں روز بھی جاری رہی

— فوٹو: رائٹرز/یاسر قدیح؛ 19 اکتوبر 2023 کو جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں ایک شخص  اسرائیلی حملے کی جگہ سے ایک زخمی بچے کو اٹھائے ہوئے ہے، جب کہ اسرائیل اور فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے درمیان لڑائی جاری ہے

— فوٹو: رائٹرز؛ 16 دسمبر 2023 کو جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں الجزیرہ کے کیمرہ مین سامر ابو دعقہ کی نمازِ جنازہ میں شریک افراد غم و اندوہ کا اظہار کر رہے ہیں۔

— فوٹو: اے ایف پی ؛ 30 جنوری 2024 کو شہری جنوبی غزہ کے شہر رفح کے مشرق میں ایک اجتماعی قبر پر موجود ہیں، جہاں غزہ میں قائم فلسطینی وزارتِ صحت کے کارکن ان نامعلوم شہید فلسطینیوں کو دفنا رہے ہیں جن کی تاریخِ وفات معلوم نہیں، یہ لاشیں اسی روز، اسرائیل نے کرم شالوم کراسنگ کے ذریعے واپس کی تھیں

—فوٹو: رائٹرز؛  امدادی سامان کے انتظار میں اسرائیلی فائرنگ میں زخمی ہونے والے فلسطینی غزہ  شہر کے الشفا ہسپتال میں بستروں پر لیٹے ہیں۔ یہ واقعہ یکم مارچ 2024 کو پیش آیا تھا

— فوٹو: اے ایف پی؛   23 اپریل 2024 کو لوگ جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں ایک سڑک پر چل رہے ہیں جس کے دونوں اطراف تباہ شدہ عمارتیں دکھائی دے رہی ہیں

— فوٹو: اے ایف پی؛ ایک زخمی فلسطینی لڑکا غزہ کے وسطی علاقے میں نُصیرات کیمپ میں واقع یو این آر ڈبلیو اے (UNRWA) کے زیرِ انتظام ایک تباہ شدہ کلاس روم کی کھڑکی کے جال کے پاس کھڑا ہے، جہاں لوگ پہلے پناہ لیے ہوئے تھے۔ اس اسکول کو اسرائیلی بمباری میں نشانہ بنایا گیا تھا۔

— فوٹو: 27 جولائی 2024 کو  فلسطینی مرکزی غزہ کے علاقے دیر البلح میں خدیجہ اسکول پر اسرائیلی حملے کے بعد تباہی کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اس اسکول میں بے گھر افراد پناہ لیے ہوئے تھے

—فوٹو: عمر القطاع / اے ایف پی؛ 7 اگست 2024 کو 65 سالہ مریم ابو عبید اپنے پوتے خالد کی عارضی قبر کے پاس بیٹھ کر غم منا رہی ہیں، جو ان کے غزہ شہر کے شیخ رضوان محلے میں واقع گھر کے اندر بنائی گئی ہے۔  خاندان کے مطابق، خالد 21 دسمبر 2023 کو  اُس وقت ایک اسنائپر کی گولی سے شہید ہوا جب وہ گھر کی چھت پر کبوتروں کو دانہ ڈال رہا تھا۔ اس وقت علاقہ اسرائیلی محاصرے میں تھا، جس کے باعث خاندان اور پڑوسیوں نے مجبوراً گھر کے اندر ہی اس کی قبر کھود کر دفنا دیا تھا، اور وہ قبر آج بھی وہیں موجود ہے۔

—  فوٹو:رائٹرز؛  10 اکتوبر 2024 کو فلسطینی غزہ شہر میں الواقع الرِمَال کلینک پر اسرائیلی حملے کے بعد ردِعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔ اس کلینک میں بے گھر افراد پناہ لیے ہوئے تھے۔

— فوٹو: رائٹرز؛ 24 نومبر 2024 کو  ایک بے گھر فلسطینی بچہ غزہ شہر میں بارش کے بعد ایک خیمے کے قریب کھڑا ہے۔

— فوٹو: رائٹرز/محمود البسوس؛  19 جنوری 2025 کو لی گئی ڈرون سے حاصل کردہ ایک تصویر میں فلسطینیوں کو شمالی غزہ کے علاقے جبالیا میں گھروں اور عمارتوں کے ملبے کے درمیان چلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ منظر اسرائیل اور حماس کے درمیان قلیل مدت کی جنگ بندی کے بعد کا ہے۔

— فوٹو: رائٹرز/حاتم خالد؛ 26 جنوری 2025 کو مرکزی غزہ میں فلسطینی شمالی غزہ میں اپنے گھروں کو واپس جانے کی اجازت کے انتظار میں کھڑے ہیں اور ایک بچہ دیکھ رہا ہے۔ انہیں جنگ کے دوران اسرائیلی حکم پر جنوبی علاقوں میں منتقل ہونے پر مجبور کیا گیا تھا۔

— فوٹو: رائٹرز/اسٹرنگر؛ 26 جنوری 2025 کو ڈرون سے لی گئی ایک تصویر میں فلسطینیوں کو اپنے گھروں میں واپسی کی اجازت کے انتظار میں کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔ انہیں جنگ کے دوران اسرائیلی حکم پر جنوبی علاقوں میں منتقل ہونے پر مجبور کیا گیا تھا۔ یہ فوٹو منظر اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے دوران مرکزی غزہ میں لیا گیا۔

—فوٹو:اے ایف پی؛ 9 فروری 2025 کو 49 سالہ شاہیرہ سمّور  شمالی غزہ کے علاقے جبالیا میں اپنے تباہ شدہ گھر کے سامنے کھڑی ہیں۔

— فوٹو: رائٹرز؛ 19 اپریل 2025 کو خان یونس میں بے گھر افراد کو پناہ دینے والے ایک خیمہ کیمپ پر اسرائیلی حملے کے دوران ہونے والے دھماکے کا منظر۔

— فوٹو:اے ایف پی؛ 9 جون 2025 کو  ایک فلسطینی خاتون 9 جون شمالی غزہ کے علاقے جبالیا کے مغرب میں واقع صفطاوی محلے میں شاہین خاندان کے گھر کے ملبے کے قریب غم و صدمے کا اظہار کر رہی ہے، اس گھر کو اسرائیلی حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا۔

— فوٹو: رائٹرز/محمود عیسیٰ؛ 19 جولائی 2025 کو ایک سوگوار شخص  غزہ شہر کے الشفا ہسپتال میں فلسطینیوں کی نمازِ جنازہ کے دوران غم و صدمے کا اظہار کر رہا ہے۔ طبی عملے کے مطابق، یہ افراد صبح سویرے ہونے والے اسرائیلی حملے میں  شہید ہوئے تھے۔

—فوٹو: رائٹرز/محمود عیسیٰ؛ بے گھر فلسطینی ماں سماح مطر اپنے کمزور اور غذائی قلت کے شکار بیٹے یوسف کو گود میں لیے ہوئے ہیں، جو دماغی فالج (Cerebral Palsy) کا مریض ہے۔ یہ خاندان غزہ شہر میں ایک اسکول میں پناہ لیے ہوئے ہے، جہاں بھوک کا شدید بحران جاری ہے۔

—فوٹو: رائٹرز/رمضان عابد؛  26 جولائی 2025 کو احمد ابو حلیب، جنوبی غزہ کے علاقے  خان یونس میں غذائی قلت کے باعث شہید ہونے والی اپنی بیٹی کی لاش اٹھائے ہوئے ہیں۔

— فوٹو: بشار طالب/اے ایف پی؛ 27 جولائی 2025 کو لوگ آٹے کی بوریاں اٹھائے چل رہے ہیں جو  زقیم سرحدی گزرگاہ سے شمالی غزہ میں داخل ہونے والے امدادی ٹرکوں کے ذریعے فراہم کی گئیں۔

— فوٹو: رائٹرز/حاتم خالد؛ 4 اگست 2025 کو فلسطینی بچے جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں بھوک کے بحران کے دوران ایک فلاحی ادارے کے قائم کردہ کچن سے کھانا حاصل کرنے کے انتظار میں کھڑے ہیں۔

— فوٹو:رائٹرز؛  15 ستمبر 2025 کو غزہ شہر میں اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد خالی کرائے گئے ’الغفاری ٹاور‘ پر حملہ ہونے کے نتیجے میں اس کے منہدم ہونے کے دوران دھواں اٹھتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔

— فوٹو:رائٹرز/حاتم خالد؛  ایک شخص ، اس جگہ پر جہاں اسرائیلی حملوں میں ناصر ہسپتال پر بمباری کے دوران حسام المصری سمیت دیگر صحافی اور افراد  شہید ہوئے تھے، رائٹرز کے کیمرہ مین حسام المصری کے استعمال کردہ کیمرے کے آلات تھامے ہوئے غم و صدمے کا اظہار کر رہا ہے۔یہ منظر 25 اگست 2025 کو جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں رائٹرز کے فوٹوگرافر حاتم خالد کی جانب سے بنائی گئی ایک ویڈیو سے لیا گیا ہے۔ حاتم خالد اسی مقام کی فلم بندی کے دوران اگلے ہی حملے میں زخمی ہو گئے تھے۔

— فوٹو: رائٹرز/ابراہیم حجاج؛ ایک فلسطینی لڑکا غزہ شہر کے زیتون محلے میں اقوامِ متحدہ کے ایک اسکول کے ملبے کے درمیان کھڑا ہے، جہاں بے گھر افراد پناہ لیے ہوئے تھے۔ اس اسکول کو اسرائیل نے رات بھر کے فضائی حملوں میں نشانہ بنایا تھا۔