• KHI: Clear 24.9°C
  • LHR: Clear 18.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.5°C
  • KHI: Clear 24.9°C
  • LHR: Clear 18.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.5°C

ریلوے کے 33 ارب روپے کے خسارے میں کمی اہم ترین ہدف ہے، سعد رفیق

شائع November 21, 2013

وزیرِ ریلوے نے کہا ہے کہ حکومت اگلے بجٹ میں ریلوے ملازمین کیلئے بہت سی مراعات کا اعلان کرے گی۔ فائل تصویر
وزیرِ ریلوے نے کہا ہے کہ حکومت اگلے بجٹ میں ریلوے ملازمین کیلئے بہت سی مراعات کا اعلان کرے گی۔ فائل تصویر

کراچی: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے کو نفع بخش ادارہ بنانے کیلئے محکمہ سے کالی بھیڑوں اور چوروں کا خاتمہ کریں گے اور ریلوے مزدور کو آئندہ بجٹ میں بہترین مراعات دی جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کا خسارہ 33 ارب روپے کا ہے جسے کم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

یہ بات انہوں نے جمعرات کوکراچی کینٹ میں لوکو شیڈ ورکشاپ کے دورہ کے موقع پر ریلوے مزدوروں سے خطاب کے دوران کہی۔

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ریلوے میں گزشتہ 40 برسوں سے خسارے میں مسلسل اضافہ ہوتا رہا ہے، مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ ریلوے خسارہ کو کم سے کم کیا جائے جس کے لئے موثر ترین اقدامات بھی کئے جا رہے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے میں بڑے پیمانے پر بدعنوانیاں کی جاتی رہی ہیں لیکن اب محکمہ ریلوے میں ایماندار افسران کی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جو ادارے میں کسی صورت کرپشن اور چوری کو بردداشت نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پہلی ترجیح ہے کہ انجنوں کی تعداد 28 سے بڑھا کر 100 کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے میں اب انجنوں کی مرمت اور مکمل فٹ کرنے کی تمام کوشش پاکستان میں ہی ہوگی اور اس سلسلے میں بیرون ملک سے کسی قسم کی سامان کی ترسیل نہیں کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2025
کارٹون : 22 دسمبر 2025