طالبان نے حملے میں نو جنگجوؤں کے ہلاک ہونے کا دعوی کیا ہے ۔ - فوٹو اے ایف پی

اٹک: کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے کامرہ میں پاک فضائیہ کی انتہائی اہم اڈے پر حملے کی ذمے داری قبول کر لی ہے۔

ٹی ٹی پی کے ترجمان احسان اللہ احسان نے جمعرات کو نامعلوم مقام سے ڈان ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے حملے میں ایک درجن کے قریب سیکورٹی اہلکاروں کی ہلاکت اور تین جے ایف۔17 تھنڈر طیاروں کو نقصان پہنچانے کا دعوی کیا۔

احسان کے مطابق طالبان قیادت نے بہت پہلے ہی منہاس ائیر بیس پر حملے کا فیصلہ کر لیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ حملے میں نو شدت پسندوں نے شرکت کی اور اس آپریشن کے ذریعے مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ چاراور پانچ لوگوں پر مشتمل دو ٹیموں نے بیس پر دو جگہوں سے حملہ کیا ۔

احسان نے کہا کہ یہ حملہ اسامہ بن لادن، تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ بیت اللہ محسود اور دوسرے جنگجوؤں کی ہلاکت کے بدلا تھا جنہیں پاکستانی سیکورٹی فورسز اور ان کے اتحادیوں نے افغانستان اور پاکستان میں ہلاک کیا تھا۔

انہوں نے باور کرایا کہ پاکستان میں اسلامی حکومت کے قیام تک پاکستانی سیکورٹی فورسز سے لڑائی جاری رہے گی اور وہ پاکستانی سیکورٹی تنصیبات پر حملے کرتے رہیں گے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں