Yousuf-Raza-Gilani-afp-670

پاکستان نے چھیاسٹھ سال کی مختصر تاریخ میں کئی اہم ریکارڈ قائم کئے۔

یہ ریکارڈزصرف کھیلوں کے میدان میں ہی نہیں بنائے گئےبلکہ پاکستان کے سیاسی میدانوں میں بھی بڑی منفرد مثالیں  قائم کی گئی ہیں۔

  برسرِاقتدار وزیراعظم کوتوہینِ عدالت کامجرم قرار دیاجانا مہذب دنیا میں پہلی مرتبہ ہواہے جس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

 چھیاسٹھ سال کےدوران ملک میں چار مارشل لا دیکھنے والے ملک کی سیاسی تاریخ منفرد واقعات سے بھری ہوئی ہے۔

   پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کوبھرے جلسے میں گولی ماردی گئ جن کے کےقاتلوں کا آج تک کوئی پتا نہیں چل سکا۔

 وزیراعظم کو پانچ بار گھربھیجنے کابھی منفرد ریکارڈ یہیں قائم ہوا۔

  منتخب وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو مشکوک فیصلے کے ذریعے پھانسی دینے کا اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ بھی پاکستان میں رونما ہوا۔

 قومی شناختی کارڈ کے بغیر معین قریشی  کووزیراعظم بنانے کاکارنامہ بھی پاکستان میں انجام دیاگیا۔

 برسراقتدار وزیراعظم میاں نوازشریف پر طیارہ ہائی جیک کرنے کاالزام بھی اسی ملک میں لگا۔۔ جس میں پہلے انہیں سزاہوئی جو پہلے ختم بعد میں معاف ہوئی۔سزایافتہ نوازشریف کوراتوں رات جیل سے سعودی عرب بھجوانے کا حیران کن واقعہ بھی پاکستان میں ہوا۔

 اس ملک کےعوام نے شوکت عزیز کو وزیراعظم کے عہدے پر فائز دیکھا شوکت عزیز وہ واحد وزیراعظم تھے جو قومی اسمبلی کاانتخاب لڑنےسے پہلے کبھی اپنے حلقہ انتخاب سے گزرے تک نہیں تھے۔

  مدت طے کراکر پینتالیس دنوں کے لیے چوہدری شجاعت بھی پاکستان میں  وزیراعظم بنے۔

 اور اب برسراقتدار وزیراعظم کو توہین عدالت کی سزا ملنے کادنیا کا پہلا واقعہ بھی پاکستان میں رونما ہواہے۔۔

 

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں