امریکی صدر بارک اوباما سال دو ہزار بارہ کی سب سے طاقتور ترین شخصیت قرار۔ رائٹرز تصویر
امریکی صدر بارک اوباما سال دو ہزار بارہ کی سب سے طاقتور ترین شخصیت قرار۔ رائٹرز تصویر

واشنگٹن: امریکی جریدے کی رپورٹ میں امریکی صدر بارک اوباما سال دو ہزار بارہ کی سب سے طاقتور ترین شخصیت قرار دیئے گئے ہیں جبکہ پاکستانی آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کو اٹھائیسویں نمبر پر دکھایا گیا ہے۔

 فوربس میگزین کے سروے کے مطابق، اوباما اس سال بھی دنیا کے طاقتور ترین انسان ہیں۔

 سروے کے مطابق دنیا کی دوسری طاقتور ترین شخصیت جرمن چانسلر انجیلا مارکل ہیں۔

 تیسرے نمبر پر روسی صدر ولادی میر پیوٹن، چوتھے نمبر پر مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس اور پانچویں نمبر پر پوپ بینی ڈک ہیں۔

 سعودی عرب کے شاہ عبداللہ کا نمبر ساتواں ہے۔ بااثر افراد کی فہرست میں ہندوستان کی حکمران جماعت کی سربراہ سونیا گاندھی بارہویں اور ہندوسنی وزیراعظم من موہن سنگھ انیسویں نمبر پر ہیں۔

 دنیا کے اکہتر طاقتور ترین شخصیات کی فہرست میں کیانی کا نمبر اٹھائسواں اور آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام دنیا کے باونوے طاقتور ترین شخص ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں