انڈونیشیا کی انوکھی لائبریری

28 دسمبر 2012

انڈونیشیا کی کسوانتی اپنے گاؤں کے لوگوں کو کتابیں پڑھنے کی ترغیب دے رہی ہیں۔ وہ چھ سال تک اپنی سائیکل پر کتابیں رکھے پورے گاؤں میں بچوں کو ادھار پر کتابیں فراہم کرتی رہیں۔

انہیں 2005 میں صحت کی خرابی کی وجہ سےاپنی ' موبائل لائبریری' چھوڑنی پڑی، جس کے بعد یہ بیڑہ ان کے ہمسائے نے اٹھایا۔

کئی سالوں کی جدو جہد کے بعد کسوانتی کی کوششیں اُس وقت رنگ لے آئیں جب مقامی اور عالمی مخیر افراد نے ان کی کاوشوں کا نوٹس لیتے ہوئے ان کے گھر میں ایک لائبریری بنانے میں مدد کی۔

کسوانتی کہتی ہیں کہ لائبریری کا قیام ان کے خواب کی تعبیر جیسا ہے - تصاویر/ تحریر اے ایف پی

لائبریری میں ہر روز تقریباً سو کے قریب لوگ آتے ہیں جن میں اکثریت طالب علموں کی ہوتی ہے۔

دو منزلہ لائبریری میں بچوں کی کتابوں کے علاوہ ناول اور نان فکشن مواد بھی موجود ہے۔

چھیالیس سالہ کسوانتی کا کہنا ہے کہ کتابیں پڑھنے سے علم بڑھتا ہے اور علم طاقت ہے، کسی کو بھی خواہ وہ کتنا ہی غیرب کیوں نہ ہو، کتابوں سے محروم نہیں رہنا چاہیے۔

دنیا کی تیسری بڑی فیس بک جبکہ پانچویں بڑی ٹوئیٹر کمیونٹی سمجھے جانے والے ملک میں کتابیں پڑھنے کا رجحان نہ ہونے کے برابر ہے۔

کسوانتی پڑھی لکھی گھریلو خواتین پر مشتمل سولہ رضا کاروں کی مدد سے اسی عمارت میں پری اسکول بھی چلاتی ہیں جہاں انگریزی اور حساب پڑھایا جاتا ہے۔

زیادہ تر کتابیں مقامی زبان میں ہیں تاہم انگریزی کے مشہور مصنفوں کا کام بھی یہاں موجود ہے۔