آنگن اب بھی ٹیڑھا ہے

13 فروری 2013

پاکستان ٹی وی کا انتہائی مقبول اور طنز و مزاح سے بھرپور ڈرامہ 'آنگن ٹیڑھا' ایک مرتبہ پھر پیش کیا جا رہا لیکن اس مرتبہ آپ اسے ٹی وی کے بجائے اسٹیج پر دیکھ سکیں گے۔

ڈان ۔ کام نے ڈرامے کے مصنف انور مقصود اور ہدایت کار داور محمود سے ایک نشست رکھی، جس میں اس تاریخی ڈرامے کے اسٹیج تک کے سفر پر گفتگو کی گئی۔

انیس سو تراسی میں پہلی مرتبہ پیش کیا جانے والے پی ٹی وی کے اس ڈرامہ کو آج تیس سال بعد نئے، مگر باصلاحیت چہرے پیش کر رہے ہیں۔

ڈرامے کے مرکزی کرادر نبھانے والوں میں طلال جیلانی (محبوب)، حریم فاروقی (جہاں آرا)، سراج الدین (چوہدری) اور یاسر حسین (اکبر) شامل ہیں۔

آنگن ٹیڑھا کراچی آرٹس کونسل میں آٹھ فروری سے ہر روز ساڑھے آٹھ بجے پیش کیا جائے گا۔ نوے دنوں تک جاری رہنے والے ڈرامے کی ٹکٹ کی مالیت پندرہ سو روپے ہے جبکہ یہ آرٹس کونسل سے ہی حاصل کیے جا سکتے ہیں۔