• KHI: Partly Cloudy 16.4°C
  • LHR: Clear 10.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 16.4°C
  • LHR: Clear 10.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.1°C

پانچ ٹرانسپلانٹ کے باوجود بچی کی ولادت

شائع March 15, 2013

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ بات کسی معجزے سے کم نہیں ہے۔ - اے پی فوٹو
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ بات کسی معجزے سے کم نہیں ہے۔ - اے پی فوٹو

واشنگٹن: امریکا میں اعضاء کی پیوند کاری کے پانچ آپریشن کرانے والی خاتون نے صحت مند بچی کو جنم دے کر نیا ریکارڈ بنا دیا۔

قطر سے تعلق رکھنے والی خاتون فاطمہ الانصاری کو پانچ ٹرانسپلانٹ کرانے والی پہلی ایسی خاتون کہا جا رہا ہے جس کے ہاں بچے کی ولادت ہوئی ہے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ بات کسی معجزے سے کم نہیں ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق، 2007 میں فاطمہ کے اس وقت پانچ ٹرانسپلانٹ ہوئے جب اسے آنکھ کی ایک نالی میں خون کا لوتھڑا پھسنے کے بعد ہسپتال لایا گیا تھا۔

اس کے علاوہ فاطمہ کے جگر، لبلبے، چھوٹی اور بڑی آنت کی ٹرانسپلانٹیشن ہو چکی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2025
کارٹون : 23 دسمبر 2025