لیبر ڈے

 پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مزدوروں کا عالمی دن اس عزم کے ساتھ منایا جارہا ہے کہ مزدوروں کے حقوق کا حصول یقینی بنایا جائے گا  یہ دن امریکا میں مزدوروں کی اپنے حقوق کے لئے کی جانے والی جدوجہد اور جانوں کی قربانی کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

امریکا کے محنت کشوں نے چودہ گھنٹے کی ڈیوٹی ختم کرکے آٹھ گھنٹے تک کی ڈیوٹی کا مطالبہ کیا تھا۔ یکم مئی 1886 کوشکاگو میں 25000 سے زائد مزدورں نے احتجاج کیا۔ مزدوروں کے احتجاج کو منتشر کرنے کے لئے پولیس کے لاٹھی چارج اور فائرنگ سے کئی مزدور ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے۔ تصاویر: خبر رساں ادارے