• KHI: Partly Cloudy 16.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 9.3°C
  • ISB: Sunny 14.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 16.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 9.3°C
  • ISB: Sunny 14.3°C

بینظیر قتل کیس میں سرکاری وکیل فائرنگ سے ہلاک

شائع May 3, 2013

فائل فوٹو—اے ایف پی
اسلام آباد پولیس کے اہلکار ایف آئی اے کے پراسیکوٹر چوہدری ذوالفقار علی کی گاڑی پر فائرنگ کے بعد موقع سے شواہد جمع کررہے ہیں—فوٹو اے ایف پی

اسلام آباد: پاکستان کی سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو قتل کیس میں سرکاری وکیل اور وفاقی تفتیشی ادارے ایف آئی اے کے پراسیکوٹر چوہدری  ذوالفقار علی کی گاڑی پر جمعہ کی صبح موٹرسائکل پر سوار نامعلوم افراد کی جانب سے  فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں وہ ہوگئے۔

ہلاک ہونے والوں میں ایک راہ گیر خاتون بھی شامل ہیں جو چوہدری ذوالفقار علی کی گاڑی ٹکر سے ہلاک ہوئے۔

فائرنگ کے اس واقعے میں چوہدری ذوالفقار علی کے گارڈ زخمی بھی ہوگئے۔

ڈان نیوز ٹی وی پر پولیس حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ تھانہ مارگلہ کے علاقے سیکٹر جی نائن میں اُس وقت پیش آیا جب بینظیر بھٹو قتل کیس میں ایف آّئے اے کے پروسیکیوٹر چوہدری ذوالفقار سیکورٹی گارڈ کے ہمراہ اپنے بیٹے کو اسکول چھوڑنے کے بعد انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیشی کے لیے  راولپنڈی روانہ ہو رہے تھے۔

یاد رہے کہ چوہدری  ذوالفقار علی کو آج انسددِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہونا تھا جبکہ اس ہی کیس میں اپنی ضمانت کے لیے دائر کی گئی درخواست کے سلسلے میں سابق فوجی صدر پرویز مشرف کی بھی پیشی تھی۔

پولیس کے مطابق ملزمان کالے کپٹروں میں ملبوس تھے۔

ادھر فرانس کے خبر رساں ادارے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے پولیس افسر محمد یوسف نے کہا چوہدری ذوالفقار علی اپنی گاڑی میں اسلام آباد کی ایک مصرف سڑک سے گزر رہے تھے کہ اچانک سے نامعلوم موٹرئکل افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی بوچھار کردی۔

اسلام آباد  کے پمز ہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق چوہدری ذوالفقار علی کو  پانچ گولیاں لگیں اور وہ ہسپتال پہچنے سے قبل ہے ہلاک ہو چکے  تھے۔

واقعہ کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کردی جبکہ ذولفقار علی کی لاش کا پوسٹمارٹم پمز ہسپتال کے چھ رکنی میڈیکل بورڈ نے مکمل کرلیا۔

پسٹمارٹم کی سے یہ بات معلوم پوئی ہے کہ چوہدری ذوالفقار علی کی موت سر پر گولی لگنے سے ہوئی۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق چوہدری ذوالفقار علی کوماضی میں کافی بار قتل کی دھمکیاں ملی تھی۔

دوسری جانب بینظیر قتل کیس کی سماعت اب چودہ مئی تک ملتوی کردی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2025
کارٹون : 24 دسمبر 2025