آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ضلع اورکزئی کا دورہ کیا، وادی تیراہ اور گردونواح میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں حصہ لینے والے فوجیوں سے ملاقات کی۔
پاکستان تحریک انصاف کے زیر حراست تمام 10 اراکین نے ایاز صادق سے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پارلیمنٹ لاجز میں اپنے فلیٹس کو سب جیل قرار دینے کا مطالبہ کیا تھا۔
احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سماعت کی، سابق وزیر اعظم، بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ گرفتار ارکان اسمبلی کے لیے اجلاس طلب کیا گیا، جب تک اجلاس رہے گا، پروڈکشن آرڈر کارآمد رہیں گے، نائب وزیر اعظم نے قانون سازی سے متعلق لاعلمی کا اظہار کردیا۔
پی ٹی آئی علی امین گنڈاپور سے پوچھے وہ آئی ایس آئی والوں کے پاس کیا کرنے گئے ہوئے تھے، رہنما پی ٹی آئی آج ادارے کے خلاف بولتے ہیں، کل گود میں بیٹھے ہوئے تھے، وزیر دفاع
جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی اور جسٹس جواد حسن پر مشتمل ڈویژن بینچ نے محمد وسیم سے 7 کروڑ روپے کی ریکوری سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے قانونی نظیر قائم کی۔