گلگت سے چلاس کے درمیان قراقرم ہائی وے پانچ مقامات پر بند ہوگئی، کیونکہ اچانک سیلاب کے نتیجے میں بڑی مقدار میں ملبہ اور کیچڑ سڑک پر آ گیا، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی
’پی اے ایف کا جواب بہادری، نظم و ضبط اور درستگی کی مثال ہے‘، ملاقات کے دوران جنرل وانگ گانگ نے پاک فضائیہ کی حالیہ بھارت سے جھڑپ میں کارکردگی کو سراہا۔
پاکستان جی ڈی پی کا 28 فیصد سالانہ قرضہ حاصل کر رہا ہے اور 28 فیصد قرضوں میں سے صرف 2 فیصد قرض ترقیاتی اخراجات پر خرچ ہورہا ہے، اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈیولپمنٹ
جب پانی نیچے آتا ہے تو موسم کا نظام اور وارننگ سروسز کمزور پڑ جاتی ہیں، دنیا بھر میں موسم کی پیش گوئی کم ہو رہی ہے اور تباہی بڑھتی جا رہی ہے، سینیٹر پیپلزپارٹی
سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں وزیر اعظم کے مشیر کے اس بیان کو منسوب کیا گیا تھا کہ پاکستان کو ابراہم اکارڈ پر عرب ممالک کے موقف کو اپنانا چاہیے، اصل میں انہوں نے مسلمان ممالک کی بات کی تھی۔
اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علاقے شدید بارش کے باعث زیرِ آب آ سکتے ہیں، محکمہ موسمیات
قطری شاہی خاندان کی رکن شیخہ اسما آل ثانی نے حال ہی میں دنیا کی نویں بلند ترین چوٹی نانگا پربت سر کر کے یہ کارنامہ انجام دینے والی پہلی قطری خاتون ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا
4 جولائی 2025 کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مختلف صارفین نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پنجاب کی اسسٹنٹ کمشنیر ایک بے گناہ شہری کو اسٹال لگانے پر تھپڑ مار رہی ہیں۔
صارفین پر تقریباً 14 کروڑ 90 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑا، ہزاروں صارفین کو بلاجواز مجموعی یونٹس کےبلز بھیجے گئے، سب سے زیادہ بوجھ ان پر ڈالا گیاجنہوں نے کم بجلی استعمال کی، نیپرا ذرائع
ریاست مخالف مواد کے حوالے سے ایف آئی اے نے 2 جون کو انکوائری شروع کی، ایف آئی اے کے شواہد سے عدالت مطمئن ہے، 27 چینلز کو بلاک کیا جائے، اسلام آباد کی مقامی عدالت
عدالت نے بلیک لسٹ کیا تو ثالث نے کمپنی کے حق میں فیصلہ دیا، ثالث کمپنی کا لیگل ایڈوائزر بھی ہے، قائمہ کمیٹی مواصلات میں انکشاف، معاملے کا جائزہ لینے کیلئے ذیلی کمیٹی تشکیل
ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور دیگر ملزمان کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا،ایسے اقدامات ریاست کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ عدالتی نظام کو بھی بے معنی بنا دیتے ہیں، سمی دین بلوچ
6 افراد کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، 4 انتقال کرگئے،آگ بجھانے کے عمل میں6 فائر وہیکلز اور 40 اہلکاروں نے حصہ لیا، شدید گرمی اور شعلوں کے باعث 2 فائر فائٹرز بیہوش ہو گئے، ترجمان ریسکیو
متاثرین خود کو گورنر ہاؤس میں رجسٹر کروائیں، ہر ماہ راشن بھی ملے گا، ہر ممکن مدد کریں گے، عمارت گرنے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے، کامران ٹیسوری کا تحقیقاتی کمیٹی کا خیر مقدم
حکومت پر کوئی قانونی ذمے داری بھی عائد نہیں ہوتی، جو محدود جگہ دستیاب ہے، وہ ہم ان افراد کو دیں گے جن کے پاس رہائش کا کوئی دوسرا ذریعہ موجود نہیں، سینئر وزیر
کوئی وزیرِاعظم ہو یا صدر، آرمی چیف ہو یا فیلڈ مارشل، سب کو سمجھ لینا چاہیے کہ یہ ہمارے لیے سرخ لکیر ہے، مزاحمت کی قیادت ہمارے لیے اعزاز کی بات ہوگی، امیر جماعت اسلامی
بجلی کی قیمت اس لیے زیادہ ہے کہ بجلی کا استعمال کم ہے، زیادہ بجلی استعمال ہوگی تو بجلی کے ریٹ کم ہو جائیں گے، اویس لغاری کا قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں اظہار خیال
یہ اسکیم آن بل اسلامک فنانسنگ ماڈل کے تحت 2 ارب روپے کے فنڈ سے چلائی جائے گی، جس کے تحت ملک بھر کے 8 کروڑ 80 لاکھ پرانے اور غیر مؤثر پنکھے مرحلہ وار تبدیل کیے جائیں گے۔
بوسن گینگ اور جھبیل گینگ کے ڈاکوؤں نے تھانہ کندائی کی حدود میں ملازمین کو رسیوں سے باندھا، کروڑوں مالیت کی بھینسیں ساتھ لے گئے، پولیس نے کچے کے علاقے کی ناکہ بندی کرلی۔
حوالہ ہنڈی میں ملوث بڑے بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالا جائے، کوئی بھی دباؤ قبول کیے بغیر مافیا کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے، ایف آئی اے کراچی زون کو ہدایت
کراچی میں 2014 میں پانی کی ٹنکی سے بچے کی لاش ملنے کے مقدمے میں سزائے موت پانے والا ملزم شاہد شک کی بنیاد پر بری، جسمانی ریمانڈ کے دوران ملزم کا انٹرویو نشر کیا گیا تھا۔
2014 میں کارپوریٹ اداروں کے بورڈ اجلاسوں سے ملنے والی آمدن کو 10 لاکھ روپے تک محدود کیا گیا تھا، حکومت نے نوٹیفکیشن واپس لے لیا، کفایت شعاری اقدامات کو ایس او ایز تک توسیع دیدی گئی۔
بارشوں کے دوران اموات بلوچستان، خیبرپختونخوا، جڑواں شہروں میں ہوئیں، ملک بھر میں بڑے دریاؤں میں نچلے اور درمیانے درجے کے سیلاب پر وزیراعظم کی این ڈی ایم اے کو الرٹ رہنے کی ہدایت
کراچی کے علاقے انچولی کے قریب ٹریفک ایکسیڈنٹ میں ملوث ویگو جنرل سیکرٹری JDC ظفر عباس کے نام پر رجسٹرڈ ہے جو ڈرائیور عرب رضا چلارہا تھا، ایس ایچ او سمن آباد