خاندان کے ایک فرد نے دریا میں چھلانگ لگا دی، اُسے بچانے کے لیے خاندان کے دیگر تین افراد نے یکے بعد دیگرے دریا میں کود گئے، جن میں سے ایک شخص کو زندہ بچا لیا گیا، ترجمان گلگت بلتستان
آپ نے اس سے قبل کہا تھا کہ بچوں کے پاس نائیکوپ موجود ہے، اگر یہ درست ہے، تو پھر انہیں پاکستان آنے کے لیے کسی ویزے کی ضرورت نہیں، وزیرِ مملکت برائے داخلہ
بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئےکمیٹی بنانے پربھی اتفاق، جس میں وفاقی اور صوبائی حکومت، اپوزیشن جماعتیں، وفد کے اراکین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندے شامل ہوں گے، رانا ثنا اللہ
لاہور سے راولپنڈی جانے والی اسلام آباد ایکسپریس کو شاہدرہ کے قریب حادثہ پیش آیا، وزیراعظم کا اظہار افسوس، وزیرریلوے کا انکوائری کا حکم، رپورٹ طلب کرلی
تبدیل کیے جانے والے افسران میں ممبر اور متعدد چیف کمشنرز، ایڈیشنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنر اور ڈی جیز شامل ہیں، ایف بی آر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
چار مزدور جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، تمام مزدور ضلع شکارپور کے علاقے وزیرآباد کے رہائشی تھے اور کھجور کے باغات میں مزدوری کیلئے خیرپور آئے تھے، ٹرالر کا ڈرائیور جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا
چند روز قبل سلیمان اور قاسم نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں ویزا کے لیے درخواست دی، سفیر نے بتایا ہے کہ وہ اسلام آباد میں وزارت داخلہ کی منظوری کے منتظر ہیں، ایکس پر پوسٹ
ملک میں اپوزیشن کیلئے کوئی جگہ حاصل کرنا مشکل بنادیا گیا ہے، یہ اتحاد ملک میں سیاسی انتقام کی مذمت کرتا ہے، تحریک تحفظ آئین پاکستان کے تحت آل پارٹیز کانفرنس کا مشترکہ اعلامیہ
گزشتہ ہفتے راولپنڈی میں شدید بارش کے دوران کرنل ( ر) اسحٰق قاضی کی گاڑی پانی میں بہہ گئی تھی جس میں ان کی بیٹی بھی موجود تھیں، بیٹی کی لاش تاحال نہیں ملی۔
بھارت آپریشن سندور میں اپنا کوئی بھی تزویراتی ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا،عجب اتفاق ہے کہ بھارتی لوک سبھا کی بحث کے آغاز پر پہلگام واقعے کے مبینہ ملزمان مارے گئے، ترجمان دفتر خارجہ کی ہفتہ وار بریفنگ
دو خواتین سمیت تین افراد شدید زخمی، افسر خان نے جاوید اقبال پر فائرنگ کرنے کے بعد گھر جاکر اپنی اہلیہ پر بھی فائرنگ کردی،ایف آئی آر، مقتول جاوید اقبال علاقائی سیاسی شخصیت تھے
یہ پاکستان کے عوام کو دہشت زدہ کرنا چاہتے ہیں، پانچ اگست کا احتجاج ایک ملک گیر تحریک ہوگی، خیبرپختونخوا میں آپریشنز کے حوالے سے وزیراعلیٰ سے بات کروں گا، رہنما پی ٹی آئی کی پریس کانفرنس
اورنگی ٹاؤن کے رہائش اورنگزیب عالم کا سابقہ اہلیہ سے تنازع چل رہا تھا، متوفی عدالت میں پیشی سے واپسی پر بچوں کیساتھ سمندر میں کود گیا، کمسن بہن بھائی کی لاشیں مل گئیں، ریسکو
سینئر وکیل خیابان راحت میں نماز پڑھ کر مسجد سے نکلے تھے کہ گھات لگائے شخص نے فائرنگ کردی، ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئے، واقعے میں بیٹے سمیت 2 افراد زخمی ہوئے، وزیر داخلہ کا نوٹس، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔
مونس علوی کو جرمانے کی رقم ناظر کے پاس جمع کرانے کی ہدایت، صوبائی محتسب اور شکایت کنندہ کو نوٹس جاری، کیس کی سماعت کا اختیار وفاقی محتسب کو ہے صوبائی کو نہیں، وکیل
ہلاک ملزمان کی شناخت اویس اور ارشاد کے ناموں سے ہوئی، ملزمان نے چوہنگ میں خاتون کو خاوند کے سامنے ریپ کے دوران بدترین جنسی تشدد کا نشانہ اور ویڈیو بھی بنائی تھی، پولیس
پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے پر اتفاق کیا گیا، پاکستان اور یو اے ای کا رشتہ محض سفارتی نہیں بلکہ دلوں میں بسا بندھن ہے، نواز شریف
پی ٹی اے کا دائرہ کار صرف غیر قانونی آن لائن مواد کو بلاک کرنے یا ہٹانے تک محدود ہے اور یہ کارروائی الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے ایکٹ (پیکا) کے تحت کی جاتی ہے۔
ٹرمپ کے ساتھ تیل کا معاہدہ یہ ثابت کرتا ہے کہ پہلے کی حکومتوں کی طرح یہ حکومت بھی پاکستان کی زمین اور وسائل کو سب سے زیادہ بولی لگانے والے کو فروخت کرنا درست سمجھتی ہے۔
ڈاکوؤں نے پولیس چوکی پر راکٹ بھی داغے، شہید اہلکار 6 ماہ سے کچے میں فرائض انجام دے رہے تھے، آئی پنجاب کا نوٹس، وزیر داخلہ کا شہدا کو خراج عقیدت، ورثا سے تعزیت
پولیس، سیکیورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی کے کمانڈوز خفیہ اطلاع پر آپریشن میں مصروف تھے، دہشت گردوں نے کواڈ کاپٹر سے بارودی مواد گرادیا، دھماکے سے زخمی ہونے والے اہلکار ہسپتال منتقل
7 سالہ بچے نے انسانی حقوق کے زیرحراست کارکن گلزار دوست کی ویڈیو ٹک ٹاک پر شیئر کی تھی، بچے کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی، انسانی حقوق کمیشن کا اظہار مذمت