مسعود پزشکیان پاکستان کے اپنے پہلے دورے پر گذشتہ روز پہنچےتھے، دورے میں دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ کا عزم دہرایا گیا، مختلف شعبوں میں معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کی دستاویزات کا تبادلہ ہوا
پہلے مرحلے کے تحت کراچی بھر میں 1300 اسمارٹ کیمرے نصب کیے جائیں گے، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان شہریوں کو گھروں پر موصول ہوں گے، غلام نبی میمن کا تقریب سے خطاب
کراچی کو داراللفافہ کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا، کراچی میں بجلی، پانی اور امن مانگا جارہا ہے تو کیا یہ غلط ہے؟ کامران ٹیسوری کا ایکسپو سینٹر میں 'مائی کراچی' نمائش سے خطاب
گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی صارفین کو مجموعی طور پر 53 ارب 39 کروڑ 30 لاکھ روپے کا ریلیف دینےکیلئے نیپرا کل درخواست پر سماعت کریگی۔
ایران کو پرامن مقاصد کے لیے جوہری قوت حاصل کرنے کا پورا حق حاصل ہے، اسرائیل کی ایران پر جارحیت کا کوئی جواز نہیں تھا، ایرانی قیادت نےدلیرانہ اندازمیں دشمن کےخلاف مضبوط فیصلےکیے، شہباز شریف
مائیکرو پلاسٹک ہوا، پانی اور خوراک کے ذریعے ہماری سانس اور خوراک کے نظام میں شامل ہو کر تقریباً ہر چیز میں پہنچ چکے ہیں، ڈائریکٹر ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان حماد نقی
دژہ غونڈئی میں ملک عاشق نور کے قبیلے اور دہشتگردوں میں جھڑپ ہوئی، ان کے 2 صدراتی ایوارڈ یافتہ بھائی ملک اسلم اور ملک خادین بھی دہشتگردی کے واقعات میں شہید ہو چکے۔
ہلاک ملزم نے ساتھیوں کیساتھ ڈکیتی کرتے ہوئے خاتون پر بدترین جنسی تشدد کیا تھا اور وقوعہ کی ویڈیو بھی بنائی تھی، ملزمان کے چوتھے مفرور ساتھی کی تلاش جاری ہے، سی سی ڈی
صدر مسعود پزشکیان کی وزیراعظم ہاؤس آمد پر وزیراعظم شہباز شریف نے پرتپاک استقبال کیا، مسلح افواج نے سلامی پیش کی، مہمان صدر نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا، پودا بھی لگایا۔
50 رکنی امن جرگہ اور دہشتگردوں کے رہنماؤں کے درمیان بات چیت لوئی ماموند تحصیل میں ہوئی، انسداد دہشتگردی آپریشن کے پیش نظر نقل مکانی کرنیوالوں کیلئے کیمپ قائم۔
ایس آر او جاری ہونے کے بعد پی او آر کارڈز والے افغان باشندوں کا قیام غیر قانونی قرار، خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور، لنڈی کوتل میں عبوری مراکز قائم کر دیے، یو این ایچ سی آر کا اظہار تشویش۔
پولیس نے3ہندو مغویوں کی رہائی کے بدلے شبّان اندڑ کو رہا کرنے پر وعدہ خلافی کی، شبّان کرنے کے بجائے مقابلے میں مار دیا گیا، اس کا بدلہ لینے کیلئے اہلکاروں کو قتل کیا، تنویر عرف دودا اندڑ کا الزام
اورنگزیب عالم کی لاش چائنا پورٹ کے قریب سے ہفتے کو ملی، بہن اور بہنوئی کے درمیان بچوں کی حوالگی کا معاملہ خوش اسلوبی سے طے پا گیا تھا، متوفی کے سالے کا دعویٰ
دہشتگردوں نے رات گئے فتح خیل چوکی کو نشانہ بنایا، 3 اہلکار زخمی بھی ہوئے، جوابی کارروائی پر دہشتگردوں کے ساتھی دم دبا کر فرار، وفاقی وزیر داخلہ کا پولیس کو خراج تحسین۔
29 سالہ محمد ارشد کار میں سفر کر رہا تھا، ملزمان نے کانٹینینٹل بیکری کے قریب روک کر ٹارگٹ کیا، پولیس حکام، اورنگی میں ضمانت پر رہا ملزم نے رشتے دار کو قتل کر دیا۔
یہ سکوک اسلامی اصولوں پر مبنی شِرکتُ العقد کے تحت جاری کیا جا رہا ہے، جس کے ذریعے سرمایہ کار براہِ راست کے-الیکٹرک کے بنیادی کاروبار یعنی بجلی کی فراہمی میں شراکت دار بن سکیں گے۔
ڈیگاری میں مرد اور خاتون کے قتل کے مقدمے میں اے ٹی سی نے سردار شیر باز ستکزئی اور بشیر کے ریمانڈ کی استدعا مسترد کی، ٹرائل کورٹ نے ملزمان کا ریمانڈ دے دیا۔
اضافی ٹیرف ڈیوٹیوں کے علاوہ لگایا گیا، عالمی مارکیٹ میں ویتنام اور بنگلہ دیش جیسے علاقائی حریفوں کے مقابلے میں پاکستان کے شیئر اور براامدی مسابقت متاثر ہونے کا خدشہ۔
واقعہ راڈو بیکری کے قریب پیش آیا، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، زخمیوں میں 25 سالہ فہد، 22 سالہ شیرزاد، 30 سالہ بلال، 23 سالہ سعد اور ایک نامعلوم نوجوان شامل ہے، ریسکیو
کم پانی کی آمد سے منگلا ڈیم میں پانی روزانہ صرف چند انچ ہی بڑھ رہا ہے، اس صورتحال کے نتیجے میں آئندہ ربیع کے موسم میں 25 فیصد پانی کی کمی واقع ہو سکتی ہے، ماہرین
واقعہ کنجو ساگری کے علاقے میں پیش آیا، سڑک کے کنارے نصب ایک دیسی ساختہ بم کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے دھماکے سے اڑا دیا گیا، متوفین کی شناخت واشو اور زاہد کے ناموں سے ہوئی، لیویز حکام
18 سالہ شہزاد منظور 3 جولائی کو شیخ بیلہ گاؤں کے قریب دریا میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا تھا، لاش 17 دن بعد مقبوضہ کشمیر کے کرن گاؤں میں دریا کے کنارے دیکھی گئی، سرکاری ذرائع