ملحقہ علاقوں کے مکین آبی گزرگاہوں کے قریب جانے، قریبی سیاحتی مقامات پر سیر و تفریح سے گریز کریں اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی
رسائی مشکل ہونے کی وجہ سے سڑک کی بحالی فوری طور پر ممکن نہ ہوسکی، جس کے باعث گلگت اور چترال کے مابین زمینی رابطے منقطع ہو گئے ہیں، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی گلگت بلتستان
کراچی اور لاہور میں پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان صبح سے آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہا، رکنِ سندھ اسمبلی ساجد میر سمیت 80 سے زائد کارکنوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔
وزیراعظم کی ہدایت پر 3 کروڑ روپے سالانہ تک کا کاروبار کرنے والی کمپنیوں کو مائیکرو انٹرپرائزز کا درجہ دے کر سمیڈا کے دائرہ کار میں شامل کر لیا گیا ہے، شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں بریفنگ
ملک چھوڑنے والے افراد میں اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد سمیت انتہائی تکنیکی افراد بھی شامل ہیں, ڈاکٹرز سمیت نرسز کے ملک چھوڑ جانے سے نظام صحت میں مسائل بڑھنے لگے۔
چین کی 'شننگ انٹرپرائز' نے گوادر بندرگاہ اور اس کے فری زون میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے گوادر پورٹ اتھارٹی کے ساتھ ایک مفاہمتی خط (ایل او آئی) پر دستخط کیے ہیں، وزارت بحری امور
وفاقی حکومت نے بلوچستان حکومت کو براہ راست پروازوں کی اجازت دی ہے تاکہ زائرین ہوائی سفر کے ذریعے محفوظ طریقے سے اپنی منزل تک پہنچ سکیں، خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں اظہارخیال
ملزمان عاطف اور شاہ زیب 2 افراد کو پکڑ کر تھانے لائے، جھگڑے کے دوران عاطف کی فائرنگ سے نوجوان ہلاک ہوا، تھانیدار اور ہیڈ محرر نے شواہد مٹانے کی کوشش کی، تفتیشی افسر
گنڈاپور اچھی ڈیو ٹی دے رہے ہیں، جس دن ڈیوٹی نہ دی، فارغ ہوجائیں گے، پی ٹی آئی گلی کوچوں تک محدود ہو کر رہ گئی ہے، اب ان کی کسی تحریک میں جان نہیں ہوگی، فیصل کریم کنڈی
اصلاحات کی راہ میں حائل سرخ فیتے اور ادارہ جاتی رکاوٹیں ختم کر کے اصلاحات کے مستقل نفاذ کو یقینی بنائیں، شہباز شریف کی ایف بی آر کے ہفتہ وار جائزہ اجلاس میں ہدایت
5 اگست 2019 کو کشمیریوں کے ڈیتھ وارنٹ نکالے گئے، بھارت پاکستان میں دہشتگردی کروانے میں ملوث، یٰسین ملک کو پھانسی دینے کی سازش ہو رہی ہے، مزار قائد پر گفتگو۔
مجھے سب پتہ ہے کہ اداروں میں پیسے کیسے بٹورے جاتے ہیں،ان کا بس چلے تو یہ رشوت کو قانونی طور پر لاگو کر دیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہونے پر اظہار برہمی
خواگرائی کالونی میں بھائی کے گھر ٹھہرا ہوا تھا، رات کو بھتیجی 3 افراد کیساتھ گھر سے نکلی، پیچھا کرکے فائرنگ کی، بچی موقع پر دم توڑ گئی، ایک لڑکا زخمی، 2 فرار ہوگئے، ملزم نے خود گرفتاری دیدی
پچھلے 48 گھنٹے میں بھارت نے نیا شوشہ چھوڑا ہے، جموں کو ریاست بنانے اور کشمیر کو یونین ٹیریٹی برقرار رکھنے کا نیا بھارتی شوشہ قبول نہیں، نائب وزیراعظم کا یوم استحصال کشمیر پر ریلی سے خطاب
گزشتہ مالی سال سود کی ادائیگیوں کے اخراجات 8 ہزار 887 ارب روپے رہے اور دفاع پر 2 ہزار 194 ارب روپے خرچ کیے گئے، وزارت خزانہ نے 25-2024 کی فسکل آپریشن رپورٹ جاری کر دی۔
ملزمان عاطف اور شاہ زیب گرفتار، واردات کے شواہد مٹانے کی کوشش، جائے وقوع کو پانی سے دھویا گیا، سی سی ٹی وی فوٹیج ڈیلیٹ کردی گئی، تھانیدار، ہیڈمحرر کیخلاف بھی مقدمہ درج
بھارت کی جانب سے یکطرفہ اقدامات جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم نہیں کر سکتے، معرکہ حق نے بھارتی غرور خاک میں ملا دیا، امیر مقام، شازیہ مری کی قراردادوں کا متن۔
دو سال بعد اب جبکہ وہ لوگ جو بچ نکل سکتے تھے، بچ چکے ہیں اور وہ جن کو کبھی معافی نہیں ملے گی، جیل میں پھنسے ہیں تو یہ سمجھنا مشکل ہے کہ 9 مئی مقدمات کے فیصلے اب کیوں آئے ہیں؟
عدالت عالیہ نے نیب کو بحریہ ٹاؤن کی پراپرٹیز نیلام کرنے کی اجازت دے دی، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے اس حوالے سے مختصر فیصلہ جاری کر دیا۔
20 مئی کو مورو میں احتجاج کے دوران پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالے زاہد لغاری کے بھائی منظور لغاری نے ایڈیشنل سیشن جج کے پاس اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کی ہے۔
رواں سال 26 جولائی تک اندازاً 16 لاکھ 68 ہزار افغان باشندے افغانستان واپس جا چکے ہیں، جن میں سے 12 لاکھ 80 ہزار کی واپسی ایران جبکہ 3 لاکھ 89 ہزار کی واپسی پاکستان سے ہوئی۔
ویب سائٹ کے ذریعے ڈیجیٹل طور پر آرڈر کی گئی اشیا یا خدمات کی تمام ادائیگیاں ٹیکس کے دائرے میں آئیں گی اور سیکشن 6 اے کے تحت ملکی ای کامرس لین دین پر ٹیکس نافذ کیا جائے گا، ایف بی آر
ان لینڈ ریونیو افسر صرف کمشنر کی منظوری کے بعد انکوائری شروع کر سکے گا، یہ منظوری ٹیکس فراڈ یا قابلِ تعزیر جرم کی نشاندہی پر ٹھوس شواہد کے بعد دی جائے گی، سرکلر جاری
ریکارڈ، کمپنیوں کی ایسوسی ایشن کے سرکلرز کی جانچ پڑتال میں ڈیجیٹل شواہد ضبط، مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان بظاہر ملی بھگت کیساتھ کیا گیا، سی سی پی
ملک بھر میں صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، حریت کانفرنس کی اپیل پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں مکمل ہڑتال، صدر، وزیراعظم، مسلح افواج کا کشمیری عوام کے ساتھ غیرمتزلزل یکجہتی کا اعادہ
نیپرا کی عوامی سماعت میں پاور ڈویژن کی وزیر اعظم کی ہدایت پر لاہور میں بجلی کے زائد بلوں سے متعلق تحقیقات مکمل ہونے اور متعلقہ اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی تصدیق۔
ملک بھر میں ریلوے کی ایک لاکھ 68 ہزار 858 ایکڑ اراضی ہے، 13 ہزار 115 ایکڑ (7.7 فیصد) غیر قانونی قبضے میں ہے، حنیف عباسی کا ارکان اسمبلی کے سوالات پر تحریری جواب۔
5 اگست کا احتجاج ’آخری کال‘ نہیں، احتجاج میں تمام طبقات کو شامل کریں گے، عوام کا حق ہے کہ حقیقی نمائندے پارلیمنٹ میں بیٹھیں، اسد قیصر، کارکنوں کی گرفتاریوں کا بھی دعویٰ