حادثہ جمعرات کی شام ماسو واہ کے قریب پیش آیا، جب تیزرفتار ٹریکٹر ٹرالی سڑک شکستہ ہونے کی وجہ سے الٹ گئی، لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال میرپور ماتھیلو منتقل کیاگیا
کراچی اور پورٹ قاسم پر منعقدہ 2 روزہ مشق کا مقصد بحری تنصیبات کو درپیش ممکنہ خطرات کی بروقت نشاندہی، فوری روک تھام اور مؤثر تدارک یقینی بنانا تھا، آئی ایس پی آر
غزہ میں فوجی کارروائیوں کے پھیلاؤ سے موجودہ انسانی بحران مزید سنگین ہو جائے گا اور خطے میں امن کے کسی بھی امکان کو نقصان پہنچے گا، شہباز شریف کا ایکس پر پیغام
تربیلا ڈیم میں اس وقت پانی کی سطح 1546.56 فٹ جبکہ پانی ذخیرہ کرنےکی گنجائش 1550فٹ ہے، انتظامیہ کی عوام الناس کو دریاؤں اورندی نالوں کےقریب جانےسےگریز کی ہدایت
6 اگست کو ادارے پر سائبر اٹیک ہوا، فوری طور پر سائبر سیکیورٹی پروٹوکول فعال کیاگیا، تاہم آئی ٹی انفرااسٹرکچر کےکچھ حصے رینسم ویئر کا نشانہ بنے، پی پی ایل
پاک چین بارڈر پر لطف اندوز ہونے کے لیے جانے والے سیاحوں کی بڑی تعداد بھی پھنس گئی، شاہراہ قراقرم کی بحالی کے لیے مشینری روانہ کر دی گئی ہے، ترجمان حکومت گلگت بلتستان
پاکستان غزہ پر مکمل قبضے کے مبینہ اسرائیلی منصوبے کی شدید مذمت کرتا ہے، روس اور یوکرین کے تنازعے میں مبینہ طور پر پاکستانیوں کے ملوث ہونے کے الزامات بے بنیاد ہیں، شفقت علی خان
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے راجا کی 3 مقدمات میں میرٹ اور 3 مقدمات میں عدم پیروی پر ضمانت خارج کی، ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں بھی مسترد
امدادی سامان کیلئے 2 خصوصی طیاروں کا انتظام کیا گیا ہے، امداد اردن کے زمینی راستے سے غزہ جائے گا، وزیر اطلاعات کا تعاون پر الخدمت اور جماعت اسلامی سے اظہار تشکر
باجوڑ میں قبائل اور خارجیوں کے درمیان بات چیت میں جان بوجھ کر ابہام پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، وزیراعلیٰ اور سیکیورٹی حکام نے قبائل کے سامنے 3 نکات رکھ دیے۔
زرتاج گل کا بطور پارلیمانی لیڈر اور احمد چٹھہ کا ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کا عہدہ بھی خالی رہ گیا، نئے اپوزیشن لیڈر کیلئے اپوزیشن اور اسپیکر کے درمیان مشاورت کا عمل شروع ہو گا۔
صوبائی محتسب کے دائرہ اختیار کا کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے، سندھ ہائیکورٹ درخواست سننے کی مجاز نہیں، مونس علوی کی ناقابل سماعت درخواست مسترد کی جائے، صوبائی محتسب
فضائی حدود کی بندش سے پاکستان کو کچھ مالی نقصان برداشت کرنا پڑا، قومی خود مختاری اور سلامتی کے دفاع کا معاملہ ہو تو کوئی قیمت زیادہ نہیں ہوتی، وزیر دفاع خواجہ آصف
وزیر دفاع نے سیالکوٹ کے افسر کی گرفتاری پر نواز شریف کو استعفیٰ پیش کردیا، صحافی کا دعویٰ خواجہ آصف نے مسترد کردیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کے ریمانڈ میں توسیع
سیلاب نے قراقرم ہائی وے کی حفاظتی دیواروں کو نقصان پہنچایا اور زرعی زمین کو بھی تباہ کیا، مستقبل میں اس قسم کے واقعات سے درجنوں گھروں کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے، حکام کا انتباہ
حکومت زائرین کے عراقی ویزے میں 60 دن تک توسیع کرائے گی، خصوصی رعایتی پروازوں کا انتظام کرے گی، ٹور آپریٹرز سے زمینی سفر کی رقوم واپس دلوائے گی، وزیر مملکت طلال چوہدری