پارلیمانی سیکریٹری دانیال چوہدری نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے ملاقات کے دوران پاکستان کی جمہوری سمت کو اجاگر کیا اور زور دیا کہ پائیدار جمہوریت کے لیے تعمیری مکالمہ اور مضبوط ادارے ناگزیر ہیں۔
حیدرآباد اور قریبی علاقوں میں بارش ہوتے ہی حیسکو کے 223 فیڈرز ٹرپ کرگئے، سندھ کے دیگر شہروں میں بھی بجلی کے طویل بریک ڈاؤن سے لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا۔
ماہرین کے مطابق کئی دن پہلے کلاؤڈ برسٹ کی درست پیشگوئی کرنا تقریبا ناممکن لیکن ریڈار کے ذریعے گھنے بادلوں کی تشکیل کو ٹریک کر کے قلیل مدتی انتباہ دیا جا سکتا ہے۔
جن جن کے گھر تباہ ہوئے ہیں، انہیں گھر بنا کر دیں گے جب کہ لائیو اسٹاک کے نقصانات کا بھی معاوضہ دیا جائے گا اور جن کے کاروبار متاثر ہوئے ہیں، انہیں بھی بھر پور پیکیج دیا جائے گا، علی امین گنڈاپور
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحٰق ڈار نے نور خان ایئربیس پر استقبال کیا، چینی وزیرخارجہ پاک - چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے
عبدالرحمٰن نامی شخص نے شادی شدہ خاتون کو زیادتی کانشانہ بنایا تھا جس پر بااثر شخص خان گل نے غیرقانونی جرگہ منعقد کیا اور متاثرین کوپولیس سے رجوع کرنے سے روکا، ترجمان پولیس
ادارے شہریوں کی ذاتی معلومات کی ہینڈلنگ سسٹمز کا جائزہ لینے، عملے کو سیکیورٹی ٹریننگ دینے اور غیر مجاز رسائی کو روکنے کے لیے مسلسل نگرانی کریں، قومی سائبر ایمرجنسی سروسز ریسپانس ٹیم
ہم درجنوں بار کہہ چکے ہیں عدالتوں کا راستہ اختیار کریں، اپنی بےگناہی عدالت میں ثابت کریں جس کے بعد ہی عمران خان کی رہائی ممکن ہے، حکومت اس میں کچھ نہیں کرسکتی، وزیر مملکت برائے قانون وانصاف
میئر کراچی 40 ملی میٹر کی گنجائش والے نالوں کے بہانے بنا رہے ہیں، اگر شہر سے بروقت کچرا اٹھا لیا جاتا تو 40 کیا 400 ملی میٹر بارش کا پانی بھی نکل جاتا۔ متحدہ رہنما
وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزرا کے ہمراہ سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا،پاک افواج اور سول انتظامیہ کے ریسکیو آپریشنز کو سراہتے ہیں، وزیراعظم کا بونیر میں خطاب
حکومت اگر کوئی فیصلہ کرتی ہے تو شہریوں کو چاہیے اس پر عمل کرے، آج عام تعطیل ہےکے باوجود لوگ گھروں سے باہر نکل رہے ہیں، اب اگر پانی میں پھنس گئے تو حکومت پر تنقید ہوگی، مراد علی شاہ
حکومت گلگت بلتستان، وفاقی حکومت اور وزارت موسمیاتی تبدیلی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ متاثرہ کسانوں اور سرمایہ کاروں کو فوری معاوضہ دیا جائے، صدر گلگت بلتستان چیمبر
مسجد اور اس سے منسلک مدرسہ مری روڈ سے اس لیے منتقل کیا گیا تھا کیونکہ یہ اہم وی آئی پی روٹ پر واقع تھے اور سیکیورٹی کے لیے خطرہ سمجھے جا رہے تھے، افسر اسلام آباد انتظامیہ
شہر کا کوئی ادارہ نکاسی آب کے نظام کی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں، حالانکہ کراچی ملکی ریونیو میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، صدر سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری
محمد جے سیئر ممبر پی ڈی اے تعینات، چیئرمین اور ممبر پی ڈی اے کی تقرریاں 5 سالہ کنٹریکٹ پر کی گئیں، کابینہ سیکریٹریٹ نے تقرریوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
صنعتی اور سی این جی صارفین کی شکایات پر سابق وفاقی سیکریٹری شاہد خان کی سربراہی میں خصوصی انکوائری کمیٹی قائم، 2015 سے واجب الادا پرانے گیس واجبات کے بل موصول ہوئے تھے۔
وزیرِاعظم کا آئندہ دورہ سی پیک فیز II کے باضابطہ آغاز کیلئے سنگ میل ہوگا، دونوں فریق واضح ترجیحات طے کریں گے اور قابلِ پیمائش نتائج پر اتفاق کریں گے، وزیر منصوبہ بندی کا اجلاس سے خطاب
بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون کے طاقتور سلسلے ملک میں اور بالخصوص جنوبی حصوں میں داخل ہو رہے ہیں، وقفے وقفے سے بارش اور اربن فلڈنگ ہوسکتی ہے، محکمہ موسمیات
شہر قائد میں 12 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 245 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، مزید بتایا گیا کہ اس وقت تک متعدد اہم سڑکیں کسی حد تک کلیئر کر دی گئیں، مراد علی شاہ کو بریفینگ