ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی موجود تھے، چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے پاک-چین تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے عزم کا اظہار کیا۔
شدید بارشوں سے مقامی ندی نالوں، برساتی نالوں اور دریاؤں میں طغیانی، جب کہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ موجود ہے، پی ڈی ایم اے
مون سون کا موجودہ نظام کل سے بتدریج اپنی شدت کھونا شروع کردے گا، 27 اگست کو ایک اور مون سون سلسلہ کراچی سمیت دیہی سندھ پر اثر انداز ہوگا، محکمہ موسمیات
ڈرگ روڈ پر انڈر پاس کی بندش سے اطراف کی سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام ہے اور ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے، انتظامیہ کا چند گھنٹوں میں انڈرپاس کھلونے کا دعویٰ
ملکی آبادی کے ایک تہائی گھرانے (28.5 ) فیصد جانور پالنے، سلائی، بیوٹی پارلر، ٹیوشن سینٹر وغیرہ سے وابستہ ہیں، اقتصادی شماری 2023 اعداد و شمار پر مبنی گورننس کی طرف پاکستان کا ایک اہم قدم ہے، احسن اقبال
پولیس نے پُرامن مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس اور ہوائی فائرنگ کا سہارا لیا، منتظمین، دھرنے کے خلاف کارروائی کا منصوبہ نہیں تھا، پولیس ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرنےکیلئے تعینات کی گئی تھی، ایس پی
زخمیوں کو جناح اور سول ہسپتال منتقل کیا گیا، فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا، وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس، کمشنر سے رپورٹ طلب
آج قوم کیلئے خوشی کا دن ہے، بہت عرصے بعد عدالتوں سے ریلیف ملا، اب صرف القادر ٹرسٹ کیس رہ گیا ہے، اس میں بھی جلد ہمارے حق میں فیصلہ آئے گا، سلمان اکرم راجا
ہم نے عوام سے کہا کہ بارش میں جہاں ہیں، وہیں بیٹھے رہیں مگر لوگ سڑکوں پر نکل آئے، اگر نالے چوک تھے تو 5،6 گھنٹے میں سارا پانی کیسے نکل گیا، مراد علی شاہ
اسداللہ مینگل کے اغوا کی کوشش اور ان کے قتل کا سن کر وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو سخت برہم ہوئے کیونکہ انہوں نے بلوچستان سے باہر فوجی کارروائی کرنے سے منع کیا تھا۔
برسلز کے ایونٹ میں سیکڑوں لوگوں نے تصویر بنوائی، ایک صحافی نے ذاتی مفاد اور تشہیر حاصل کرنے کی کوشش کی، افسوس کہ سینئر صحافی ہو کر بھی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا گیا، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری
یہ اقدام پاکستان کی مالیاتی مارکیٹ کے انفرااسٹرکچر کی ترقی میں ایک اہم سنگ میل ہے، اس کا بنیادی مقصد ملک میں ڈیجیٹل طور پر شمولیتی معیشت کو فروغ دینا ہے۔
وزیراعظم کا بلاول بھٹو سے کراچی میں ہونے والی اموات پر اظہار افسوس، خالد مقبول سے بارشوں اور سیلاب پر تبادلہ خیال، حافظ نعیم سے گفتگو میں الخدمت کی ریسکیو کارروائیوں کی تعریف
10 سالہ سلطان اور 20 سالہ سراج پیر کو ناتھا خان گوٹھ میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوئے تھے، گلستان جوہر میں 2 روز قبل کرنٹ لگنے سے موٹرسائیکل سوار کے جاں بحق ہونے کا انکشاف
نارتھ ناظم آباد بلاک اے، گلستان جوہر بلاک 9، نانک واڑہ، یوسف گوٹھ، رامسوامی میں بھی بجلی بند، سعود آباد، خداکی بستی، ابراہیم حیدری، شانتی نگر اور دیگر علاقوں میں بھی بجلی غائب